Friday , December 15 2017
Home / کھیل کی خبریں / فیڈرر نے جوکویچ کو ہرا کر سنسناٹی ٹائٹل جیتا

فیڈرر نے جوکویچ کو ہرا کر سنسناٹی ٹائٹل جیتا

سنسناٹی ، 24 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) روجر فیڈرر نے یو ایس اوپن سے عین قبل اہم پوزیشن حاصل کرلی جیسا کہ انھوں نے نواک جوکویچ کے مقابل 7-6 (7/1)، 6-3 کی عمدہ جیت کے ذریعے اپنا ساتواں سنسناٹی ماسٹرز خطاب جیت لیا۔ 34 سالہ سوئس اسٹار نے گزشتہ روز سربیائی عالمی نمبر ایک کو شکست کھانے والوں کی فہرست میں شامل کرلیا جس میں سیمی فائنلس ہارنے والے اینڈی مرے بھی ہیں۔ اس طرح 17 مرتبہ کے گرانڈ سلام ونر کیلئے لگ بھگ پوری طرح شاندار ہفتہ گزرا۔ فیڈرر ومبلڈن فائنل میں جوکویچ کے مقابل ناکام ہونے کے بعد سے اپنا پہلا ٹورنمنٹ کھیل رہے تھے۔ اب وہ دوبارہ عالمی نمبر دو بن گئے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT