Wednesday , December 19 2018

فیڈرر نے فرنچ اوپن میں شرکت کی توثیق کردی

پیرس ۔ 9 مئی (سیاست ڈاٹ کام) گرانڈ سلام کے ریکارڈ یافتہ کھلاڑی راجر فیڈرر نے رواں ماہ کھیلے جانے والے سیزن کے دوسرے گرانڈ سلام فرنچ اوپن میں شرکت کی توثیق کردی ہے چونکہ ان کے گھر نئے مہمان کی آمد متوقع تھی جس کے بعد فرنچ اوپن میں ان کی شرکت غیریقینی صورتحال کا شکار ہوچکی تھی لیکن رواں ہفتہ ان کی بیوی مرکا نے دو جڑواں بیٹوں کو جنم دیا ہے

جس کے بعد فیڈرر کے ایجنٹ نے کھلاڑی کے فیصلہ سے آگاہ کردیا۔ فیڈرر کے ایجنٹ ٹونی گاٹسک نے اے ٹی پی ورلڈ ٹور کے ویب سائیٹ پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ 25 مئی کو رونالڈ گیروس میں شروع ہونے والے فرنچ اوپن میں فیڈرر شرکت کریں گے اور اس طرح وہ متواتر 58 ویں گرانڈ سلام میں شرکت کا ایک نیا ریکارڈ بنائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ فیڈرر نے فرنچ اوپن میں شرکت کی توثیق تو کردی ہے تاہم آئندہ ہفتہ روم میں کھیلے جانے والے ٹورنمنٹ میں شرکت کے متعلق وہ آخری لمحات میں فیصلہ کریں گے کیونکہ پہلے وہ اپنی بیوی اور نومولود جڑواں بچوں کے متعلق مکمل اطمینان حاصل کرلیں گے۔

TOPPOPULARRECENT