Monday , December 18 2017
Home / کھیل کی خبریں / فیڈرر نے نڈال کو شکست دے کر ٹائٹل جیت لیا

فیڈرر نے نڈال کو شکست دے کر ٹائٹل جیت لیا

بیسل ( سوئٹزر لینڈ) ، 2 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) سوئٹزر لینڈ میں بیسل ٹینس ٹورنمنٹ کے فائنل میں میزبان ملک کے ٹینس اسٹار روجر فیڈرر نے اسپین کے رفائل نڈال کو شکست دے کر ایونٹ کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ بیسل ٹینس ٹورنمنٹ کے بڑے فائنل میں سوئس اسٹار فیڈرر اور اسپین کے نڈال جیسے بڑے کھلاڑیوں میں مقابلہ ہوا۔ روایتی حریف سمجھے جانے والے مایہ ناز کھلاڑیوں کے درمیان دلچسپ مقابلہ دیکھنے کو ملا۔ سوئس کھلاڑی نے میچ کا پہلا سٹ با آسانی اپنے نام کیا ۔ اسپینی کھلاڑی نے بھی واپسی کرتے ہوئے دوسرے سٹ میں کامیابی سمیٹی۔ عالمی نمبر دو فیڈرر نے تیسرے سٹ میں ایک مرتبہ پھر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منواتے ہوئے کامیابی حاصل کی۔ انہوں نے حریف کو 6-3، 5-7 اور 6-3 سے ہرا کر ٹورنمنٹ کی ٹرافی اپنے نام کی۔

TOPPOPULARRECENT