Friday , December 15 2017
Home / کھیل کی خبریں / فیڈرر پیرس ماسٹرز سے دستبردار،نڈال کی راہ ہموار

فیڈرر پیرس ماسٹرز سے دستبردار،نڈال کی راہ ہموار

بیسل۔31 اکٹوبر(سیاست ڈاٹ کام )سوئس کھلاڑی راجر فیڈرر نے پیرس ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ سے دستبرداری کا اعلان کردیاہے۔بیسل انڈور چیمپئن شپ میں کامیابی کے بعد انہوں نے کہا ہے کہ چھ روز میں پانچ میچوں میں شرکت کی اور اب انہیں آرام کیلئے کچھ وقت چاہئے۔ ان کی غیر حاضری پر رافل نڈال کو سال کا نمبر ون مقام کے ساتھ اختتام کرنے کیلئے پیرس ماسٹرز یا اے ٹی پی فائنلز میں صرف ایک میچ جیتنا ہوگا۔ فیڈرر نے زخموں سے صحتیابی اور مکمل فٹنس کے حصول کیلئے آئندہ ہفتے شروع ہونیوالے پیرس ماسٹرز ٹورنمنٹ سے دستبرداری کا اعلان کیا۔ سابق عالمی نمبر ایک فیڈرر نے بیسل اوپن کے فائنل میں یان مارٹن ڈیل پوٹرو کو شکست دے کر سوئس انڈور بیسل خطاب جیتا ہے اور یہ فیڈرر کے کیریئر کا آٹھواں بیسل خطاب ہے

 

TOPPOPULARRECENT