Saturday , October 20 2018
Home / کھیل کی خبریں / فیڈرر چوتھی بار بیسٹ اسپورٹسمین

فیڈرر چوتھی بار بیسٹ اسپورٹسمین

لندن، 15 دسمبر (یو این آئی) گرانڈ سلام کے بادشاہ راجر فیڈرر کو ریکارڈ چوتھی بار سال کے بہترین کھیل پروفائیلکے اعزاز سے نوازا گیا ہے ۔ 36 سال کے فیڈرر نے اس سال شاندار فارم دکھایا اور دو گرانڈ سلام اپنے نام کئے ۔گھٹنے کی چوٹ کی وجہ سے چھ ماہ تک کورٹ سے باہر رہے سوئس ماسٹر نے آسٹریلین اوپن جیتنے کے بعد ریکارڈ آٹھویں بار ومبلڈن خطاب اپنے نام کیا اور اس سیزن میں ان کا ریکارڈ 52-5کا رہا۔وہ اسی سال عالمی رینکنگ میں دوسرے نمبر پر بھی پہنچے ۔ فیڈرر نے ریکارڈ چوتھی بار یہ اعزاز اپنے نام کیا ہے ۔اس سے پہلے سال 2004، 2006 اور 2007 میں بھی انہیں دنیا کا سب سے بہترین کھیل پروفائل منتخب کیا گیا تھا۔ان کے علاوہ محمد علی اور جمیکا کے یوسین بولٹ نے تین تین بار یہ خطاب پایا ہے ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT