فیڈرر کامیابی کے قریب پہنچ کرناکام،ڈیل پوٹرو چمپئین

 

انڈین ویلز۔19 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ارجنٹینا کے دراز قد ٹینس اسٹارجان مارٹین ڈیل پوٹرو نے دلچسپ فائنل مقابلے میں تین میچ پوائنٹس بچاتے ہوئے یہاں عالمی نمبر ایک کھلاڑی اور دفاعی چمپئن راجر فیڈرر کوشکست دیے کرکیریئر میں پہلی مرتبہ انڈین ویلز ٹینس ٹورنمنٹ کا خطاب اپنے نام کر لیا ہے ۔پوٹرو نے خطابی مقابلے میں سوئٹزرلینڈ کے راجر فیڈرر کو ان کی سال 2018 کی پہلی شکست بھی دی جس کے ساتھ ہی ان کی سیزن میں مسلسل17 میچ جیتنے کا سلسلہ بھی ٹوٹ گیا۔ وہیں ڈیل پوٹرو کی یہ ماسٹرز1000 میں پہلی کامیابی ہے ۔ڈیل پوٹروکی نو سال پہلے امریکی اوپن کے خطاب کے بعد سے یہ کیریئر کی پہلی بڑی کامیابی ہے ۔انہوں نے چمپئن فیڈرر کو تین سٹ کے سخت مقابلے میں 6۔4 ،6۔7 ،7۔6 سے شکست دی جس سے 36 سالہ کھلاڑی کا ریکارڈ چھٹی مرتبہ انڈین ویلز میں خطاب جیتنے کا خواب بھی ٹوٹ گیا۔فیڈرر نے اس سال آسٹریلین اوپن کے طور پر 20 واں گرانڈ سلام جیتا تھا۔لیکن وہ 29 سالہ ڈیل پوٹرو کے خلاف اپنے خطاب کا دفاع نہیں کر سکے ۔سال2009 میں یو ایس اوپن جیتنے کے بعد ڈیل پوٹرو کو ٹینس کا بڑا کھلاڑی سمجھا جا رہا تھا لیکن وہ کلائی کی چوٹ میں مبتلا رہے اور ان کا کریئر متاثر ہوا۔ نو سال بعد بڑی کامیابی پر ڈیل پوٹرو نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں کانپ رہا ہوں اور بہت گھبرا رہا ہوں۔میں الفاظ میں اپنی خوشی کو بیان ہی نہیں کر سکتا۔فائنل کے ساتھ ہی اس سال ڈیل پوٹرو کی یہ مسلسل 11 ویں کامیابی بھی ہے ۔انہوں نے کہا کہ میں اس خطاب کے لئے بہت محنت کر رہا تھا۔میں نے مسائل اور سرجری سے نکلتے ہوئے یہ کامیابی حاصل کی ہے ۔میں یقین نہیں کر سکتا کہ میں نے راجر کو شکست دے کر ماسٹرز 1000 جیت لیا ہے ۔یہ بہت اچھا احساس ہے ۔فیڈرر کے خلاف اگرچہ ڈیل پوٹروکھلاڑی کا مقابلہ آسان نہیں تھا کیونکہ اس سے پہلے کل 24 مقابلوں میں ڈیل پوٹرو نے سوئس کھلاڑی کے خلاف صرف چھ مرتبہ ہی کامیابی حاصل کی ہے۔دلچسپ فائنل میں بھی دونوں کھلاڑیوں نے تین گھنٹے تک جدوجہد کی اور درمیان میں کچھ مسائل کو لے کر چیئر امپائر سے ملاقات بھی کی۔ایکاپلکو میں خطاب جیت کر کیلی فورنیا پہنچے ڈیل پوٹرو نے پہلا سٹ جیت کر برتری لی لیکن دوسرے سٹ کے ٹائی بریک میں ان کا فورہینڈ چوک گیا جس پر فیڈرر نے واپسی کر لی۔تیسرے سٹ میں فیڈرر نے کراس کورٹ ونر لگاتے ہوئے ڈیل پوٹرو کی سروس توڑی اور 5۔4 کی برتری بنائی۔اس سیڈیل پوٹرو کی مسلسل 32 سروس گیم کو جیتنے کے تال بھی ٹوٹ گئی۔سوئس کھلاڑی نے پھر سروس کی لیکن پوترو نے تین میچ پوائنٹ بچا لیے اور پھر سٹ ٹائی بریک میں چلا گیا جس میں ڈیل پوٹرو کامیاب ہوئے۔

TOPPOPULARRECENT