Monday , July 16 2018
Home / کھیل کی خبریں / فیڈرر کا آج کوارٹر فائنل میں اینڈرسن سے مقابلہ

فیڈرر کا آج کوارٹر فائنل میں اینڈرسن سے مقابلہ

لندن ۔10 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) سال کے تیسرے گرانڈ سلام ومبلڈن ٹینس چیمپئن شپ کے چوتھے راؤنڈ میں دفاعی چیمپئن راجر فیڈررکا کوارٹر فائنل میں رسائی کے بعد چہارشنبہ کو ان کا مقابلہ جنوبی افریقہ کے کیون اینڈرسن سے ہوگا جنہو ں نے فرانس کے گیل مونفلس کا 7-6 ، 7-6 ، 7-5 اور 6-7 سے شکست دی۔ کینیڈا کے مائیلوس رونیک نے امریکی کھلاڑی میکینزی میک ڈونالڈ کو 6-3، 6-4 ، 6-7 اور 6-2 سے شکست دے کر مسلسل تیسری مرتبہ کوارٹر فائنلس میں رسائی حاصل کرلی۔ جاپان کے کائی نشیکوری بھی لیٹویا کے ارنیسٹ گلبس کو 4-6،7-6 ،7-6 اور 6-1 سے مات دیکرکوارٹر فائنل میں پہنچ گئے۔ جان آئزنر نے اسٹیفنوس ٹیسیپاس کو 6-4، 7-6، 7-6 سے ہرایا۔ اسپین کے عالمی نمبر ایک رافل نڈال نے چیک جمہوریہ کے یاری ویسلے کو 6-3، 6-3 اور 6-4 سے شکست دی۔ ویمنز سنگلز ایونٹ میں امریکی اسٹار سرینا ولیمز نے روسی کوالیفائر اگنینا روڈینا کو 6-2 ،6-2 سے شکست دے کر کوارٹرفائنل کا ٹکٹ حاصل کیا۔ ان کا کوارٹر فائنل میں اٹلی کی کمیلا جارجی سے مقابلہ ہوگا جنہوں نے روس کی ایکٹرینا ماکارووا کو 6-3 اور 6-4 سے باہر کا راستہ دیکھایا۔ جولیا جارجز ، یلینا اوسٹا پینکو ، ڈومینیکا سیبلکووا، اینجلیک کیربر ، کیکی بارٹینز اور ڈاریا کاسٹکینا نے بھی کوارٹر فائنل میں قدم رکھ دیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT