Monday , June 25 2018
Home / کھیل کی خبریں / فیڈرر کا سیمی فائنل میں الیگزینڈر سے مقابلہ

فیڈرر کا سیمی فائنل میں الیگزینڈر سے مقابلہ

انڈین ویلز (امریکہ) 14 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) گرانڈ سلام خطابات کے عالمی ریکارڈ یافتہ راجر فیڈرر کے 2014 ء سیزن کا شاندار سلسلہ جاری ہے۔ جیسا کہ انھوں نے انڈین ویلز کے کوارٹر فائنل میں اپنے حریف جنوبی افریقی کھلاڑی کیون اینڈرسن کو بہ آسانی 7-5 ، 6-1 سے شکست دیتے ہوئے سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرلی ہے جہاں اِن کا مقابلہ الیگزینڈر ڈولگوپولو س

انڈین ویلز (امریکہ) 14 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) گرانڈ سلام خطابات کے عالمی ریکارڈ یافتہ راجر فیڈرر کے 2014 ء سیزن کا شاندار سلسلہ جاری ہے۔ جیسا کہ انھوں نے انڈین ویلز کے کوارٹر فائنل میں اپنے حریف جنوبی افریقی کھلاڑی کیون اینڈرسن کو بہ آسانی 7-5 ، 6-1 سے شکست دیتے ہوئے سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرلی ہے جہاں اِن کا مقابلہ الیگزینڈر ڈولگوپولو سے ہوگا جنھوں نے اپنے کوارٹر فائنل مقابلہ میں تیز رفتار سرویس کے لئے مشہور میلوس رانک کو راست سیٹوں میں 6-3 ، 6-4 سے شکست دی۔ فیڈرر کو کوارٹر فائنل میں اینڈرسن کے خلاف اِس لئے بھی سخت امتحان درپیش تھا کیونکہ چوتھے راؤنڈ کے مقابلہ میں اینڈرسن نے فیڈرر کے ساتھی کھلاڑی اور آسٹریلین اوپن چمپئن اسٹانسلس واؤرنکا کو شکست دیتے ہوئے اِن کے 13 مقابلوں میں ناقابل تسخیر موقف کو توڑا تھا۔

فیڈرر کے لئے سیمی فائنل مقابلہ بھی آسان نہیں ہوگا کیونکہ اِن کے حریف الیگزینڈر نے ٹورنمنٹ کے تیسرے راؤنڈ میں عالمی نمبر ایک اور دفاعی چمپئن رافل نڈال کو شکست دینے کے علاوہ چوتھے راؤنڈ میں اینڈی مرے کو بھی باہر کا راستہ دکھایا ہے۔ سیمی فائنل میں مذکورہ کھلاڑیوں کی رسائی کے بعد اِن کی درجہ بندی میں بھی بہتری درج کی گئی ہے جیسا کہ پیر کو جاری ہونے والی تازہ ترین درجہ بندی میں راجر فیڈرر پانچویں مقام پر پہونچ جائیں گے جبکہ یوکرین کے الیگزینڈر کا 23 واں مقام ہوگا۔ اِس ٹورنمنٹ کے آغاز سے قبل ہی الیگزینڈر نے 26 مقامات کی چھلانگ لگاتے ہوئے پہلی مرتبہ سرفہرست 50 کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل ہوئے ہیں اور وہ 31 ویں مقام پر فائز رہتے ہوئے ٹورنمنٹ میں شرکت کی ہے۔ علاوہ ازیں رواں برس انھوں نے سرفہرست 20 کھلاڑیوں کے خلاف اپنی فتوحات کے اعداد و شمار کو 6-2 کرلیا ہے۔

کامیابی کے بعد اظہار خیال کرتے ہوئے 4 مرتبہ کے انڈین ویلز چمپئن راجر فیڈرر نے کہاکہ پہلے سیٹ میں کامیابی اور دوسرے سیٹ کے آغاز پر سبقت حاصل کرنا کسی بھی مقابلہ کے لئے اہم ہوتا ہے۔ نیز اِن حالات میں حریف کھلاڑی کی دو مرتبہ سرویس توڑنا کسی بونس سے کم نہیں لیکن بنیادی طور پر یہ ایک بہتر مقابلہ رہا۔ خاتون زمرہ میں جس مقابلہ پر توجہ مرکوز کی گئی تھی وہ چینی کھلاڑی لینا اور ڈومینیکا سیبولکوا کے درمیان کھیلا جانے والا کوارٹر فائنل مقابلہ تھا جو دراصل آسٹریلین اوپن کا اعادہ تھا جہاں لی نے 3 سیٹوں پر مشتمل مقابلے میں سیبولکووا کو پھر ایک مرتبہ 6-3 ،4-6 ، 6-3 سے شکست دیتے ہوئے سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرلی ہے جہاں اِن کا مقابلہ اطالوی کھلاڑی فلیویا پنیٹا سے ہوگا جنھوں نے امریکہ کی اُبھرتی کھلاڑی سلواین اسٹیفہنس کو سخت مقابلہ کے بعد 6-4 ، 5-7 ، 6-4 سے شکست دی ہے۔

TOPPOPULARRECENT