Monday , November 20 2017
Home / کھیل کی خبریں / فیڈرر کا کوارٹر فائنل میں سونگا سے مقابلہ

فیڈرر کا کوارٹر فائنل میں سونگا سے مقابلہ

مونٹی کارلو  ۔15 اپریل (سیاست ڈاٹ کام )  مونٹی کارلو ماسٹرز ٹینس ٹورنمنٹ کوارٹر فائنل مرحلے میں داخل ہو گیا ہے جہاں دو سابق عالمی نمبر ایک کھلاڑیوں نے اپنی پیشقدمی جاری رکھی ہوئی ہے۔ سوئس ماسٹر راجر فیڈرر اور اسپینش اسٹار رافل نڈال نے حریف کھلاڑیوں کو شکست دے کر آخری 8 کھلاڑیوں  میں جگہ بنا لی ہے۔ گھٹنے کے آپریشن کے بعد راجر فیڈرر نے شاندار واپسیکی ہے اور مونٹی کارلو ٹینس ٹورنمنٹ کے کوارٹر فائنل میں رسائی حاصل کر لی۔ تھرڈ سیڈ نے تیسرے راونڈ کے میچ میں اسپین کے روبرٹو بوٹسٹا کو راست سٹوں میں شکست دی۔ نمبر پانچ سیڈ رافل نڈال نے پری کوارٹر فائنل میں آسٹریا کے ڈومینیک تھیم کو ہرایا۔

TOPPOPULARRECENT