Wednesday , November 22 2017
Home / کھیل کی خبریں / فیڈرر کا 2016 ء میں سبکدوشی کا کوئی ارادہ نہیں

فیڈرر کا 2016 ء میں سبکدوشی کا کوئی ارادہ نہیں

بریسلز۔ 19 ڈسمبر ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) 17 مرتبہ کے گرانڈ سلام چمپیئن راجر فیڈرر نے 2016 ء میں عالمی ٹینس سے سبکدوشی کے امکانات کو مسترد کرتے ہوئے آئندہ سیزن اپنے شیڈول کا اعلان کردیاہے ۔ 2015 ء میں چھ خطابات حاصل کرنے والے عالمی نمبر 3 فیڈرر نے آئندہ برس جن ٹورنمنٹس میں شرکت کا ارادہ ظاہر کیا ہے اُن کی تعداد 16 ہے لیکن وہ کلے کورٹ پر صرف ایک ٹورنمنٹ کھیلیں گے اور وہ صرف فرنچ اوپن ہوگا ۔ کلے کورٹ پر فیڈرر نے صرف ایک گرانڈ سلام کھیلنے کا ارادہ ظاہر کیا ہے ۔ 34 سالہ فیڈرر نے کہا ہے کہ وہ اپنے آئندہ سیزن جس میں ریوو اولمپکس بھی شامل ہے اس کے ہمراہ صرف 16 ایونٹ میں شرکت کریں گے ۔ علاوہ ازیں فیڈرر آئندہ سیزن میں گراس کورٹ پر تین ٹورنمنٹ کھیلیں گے اور ہارڈ کورٹ پر وہ 12 ٹورنمنٹ میں ایکشن میں نظر آئیں گے ۔

TOPPOPULARRECENT