Wednesday , September 26 2018
Home / کھیل کی خبریں / فیڈرر کوارٹر فائنل میں داخل

فیڈرر کوارٹر فائنل میں داخل

ومبلڈن ۔ 9 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) دفاعی چمپئن سوئز اسٹار راجرفیڈرر ومبلڈن 2018ء میں اپنے شاندار فام کو برقرار رکھتے ہوئے پری کوارٹر فائنل مقابلہ میں حریف کھلاڑی ایڈریان مینارینیو کو راست سیٹوں میں 6-0,7-5,6-4 سے شکست دیتے ہوئے کوارٹر فائنل میں رسائی حاصل کرلی ہے۔ رواں ٹورنمنٹ میں فیڈرر نے تاحال نہ کوئی اپنی سرویس گنوائی ہے اور نہ ہی کوئی سیٹ گنوایا ہے بلکہ وہ متواتر 32 سیٹوں میں ناقابل تسخیر رہنے کا ریکارڈ بھی قائم کرلیا ہے۔ فیڈرر نے پہلا سیٹ صرف 16 منٹوں میں 6-0 سے اپنے نام کیا۔

TOPPOPULARRECENT