Friday , December 15 2017
Home / کھیل کی خبریں / فیڈرر کو اسٹٹگارٹ میں کم عمر امریکی حریف کا سامنا

فیڈرر کو اسٹٹگارٹ میں کم عمر امریکی حریف کا سامنا

اسٹٹگارٹ ، 8 جون (سیاست ڈاٹ کام) کم عمر ٹیلر فرٹز کو اپنے ہیرو روجر فیڈرر سے مقابلے کا موقع نصیب ہوا ہے جبکہ امریکی نے بنا رینک والے فرانسیسی کوالیفائر کو گزشتہ روز شکست دے کر اسٹٹگارٹ میں سکنڈ راؤنڈ تک رسائی حاصل کرلی ہے۔ فیڈرر لگ بھگ ایک ماہ میں اپنا پہلا میچ کھیل رہے ہوں گے۔ وہ پیٹھ کی تکلیف سے بحال ہوئے ہیں اور اس درمیان فرنچ اوپن نہیں کھیلے۔ تاہم اب ومبلڈن کی تیاری کررہے ہیں۔ نمبر 65 فرٹز نے ایک سال قبل ومبلڈن ٹریننگ سیشن کے دوران سوئس لجنڈ کے ساتھ ٹینس کورٹ پر کچھ وقت گزارا تھا۔ انھوں نے فیبریس مارٹن کو 3-6، 7-6(8/6)، 6-1 سے ہرایا۔ 18 سالہ فرٹز نے کہا کہ وہ کرۂ ارض کے ایک بہترین کھلاڑی کا مقابلہ کرتے ہوئے اعصابی تناؤ کا شکار ہرگز نہیں ہوں گے ۔ اور کہا کہ وہ 11 سال کی عمر سے فیڈرر کے دلدادہ رہے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT