Monday , June 25 2018
Home / کھیل کی خبریں / فیڈرر کو دیکھنے کیلئے 3,240 روپئے کا ٹکٹ

فیڈرر کو دیکھنے کیلئے 3,240 روپئے کا ٹکٹ

نئی دہلی۔ 18 اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) گرانڈ سلام کی دنیا کے سب سے کامیاب ترین کھلاڑی راجر فیڈرر جہاں ہندوستان کے دورہ کیلئے پرجوش ہیں، وہیں برصغیر میں موجود کروڑہا شائقین ان کی دہلی آمد کے منتظر ہیں، کیونکہ افتتاحی انٹرنیشنل پریمیئر ٹینس لیگ جوکہ 6 تا 8 ڈسمبر دہلی میں منعقد شدنی ہے، اس میں شرکت کیلئے فیڈرر ہندوستان آرہے ہیں۔ مذکورہ ٹور

نئی دہلی۔ 18 اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) گرانڈ سلام کی دنیا کے سب سے کامیاب ترین کھلاڑی راجر فیڈرر جہاں ہندوستان کے دورہ کیلئے پرجوش ہیں، وہیں برصغیر میں موجود کروڑہا شائقین ان کی دہلی آمد کے منتظر ہیں، کیونکہ افتتاحی انٹرنیشنل پریمیئر ٹینس لیگ جوکہ 6 تا 8 ڈسمبر دہلی میں منعقد شدنی ہے، اس میں شرکت کیلئے فیڈرر ہندوستان آرہے ہیں۔ مذکورہ ٹورنمنٹ کی ٹکٹوں کی دیوالی کے موقع پر آن لائن فروخت شروع ہوچکی ہے۔ مختلف زمروں میں تقریباً 6 ہزار ٹکٹیں دستیاب ہیں جن کی قیمتیں 3,240 کا 49,680 روپئے کے درمیان ہے اور یہ ٹکٹیں ’’بک مائی شو ڈاٹ کام‘‘ پر دستیاب ہیں۔ انٹرنیشنل پریمیئر ٹینس لیگ (آئی پی پی ایل) کے مہیش بھوپتی نے کہا کہ 17 گرانڈ سلام کا عالمی ریکارڈ یافتہ فیڈرر کو دہلی میں ایکشن میں دیکھنے کیلئے ہزاروں شائقین بے چین ہیں اور خود فیڈرر بھی دورۂ ہند کیلئے پرعزم ہیں۔ انڈین ایسیس نامی میزبان ٹیم نے فیڈرر کے علاوہ 14 مرتبہ کے گرانڈ سلام چمپین پیٹ سمپراس، جائل موفیلس اور اینا ایوانووچ کے علاوہ ہندوستان کی نمبر ایک ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا اور روہن بوپنا ٹیم کو طاقتور بنا رہے ہیں۔ ہندوستانی ٹیم کا یہاں مقابلہ یو اے ای رائلس سے ہوگا۔ اندراگاندھی انڈور اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے مقابلوں میں کئی اور بیرونی کھلاڑی بشمول نوواک جوکووچ ایکشن میں نظر آئیں گے۔

TOPPOPULARRECENT