Saturday , June 23 2018
Home / کھیل کی خبریں / فیڈرر کو سیپی کیخلاف تیسرے راؤنڈ میں شکست، شاراپوا اور پوشار کی پیشقدمی

فیڈرر کو سیپی کیخلاف تیسرے راؤنڈ میں شکست، شاراپوا اور پوشار کی پیشقدمی

ملبورن ۔ 23 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) راجر فیڈرر کا 18 واں گرانڈ سلام اور 5 واں آسٹریلین اوپن خطاب حاصل کرنے کا خواب اطالوی ٹینس اسٹار اینڈرسن سیپی نے چکناچور کردیا ہے۔ آسٹریلین اوپن 2015ء کے تیسرے ہی راونڈ میں فیڈرر کو 4 سیٹوں پر مشتمل مقابلے میں شکست برداشت کرنی پڑی ہے اور اس ٹورنمنٹ میں گذشتہ 14 برس میں یہ پہلا موقع ہیکہ اس بڑا اور حیران کن

ملبورن ۔ 23 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) راجر فیڈرر کا 18 واں گرانڈ سلام اور 5 واں آسٹریلین اوپن خطاب حاصل کرنے کا خواب اطالوی ٹینس اسٹار اینڈرسن سیپی نے چکناچور کردیا ہے۔ آسٹریلین اوپن 2015ء کے تیسرے ہی راونڈ میں فیڈرر کو 4 سیٹوں پر مشتمل مقابلے میں شکست برداشت کرنی پڑی ہے اور اس ٹورنمنٹ میں گذشتہ 14 برس میں یہ پہلا موقع ہیکہ اس بڑا اور حیران کن نتیجہ برآمد ہوا ہے۔ 30 سالہ سیپی اور 33 سالہ فیڈرر کے درمیان کھیلے گئے مقابلے میں اطالوی کھلاڑی نے 6-4 (7-5) 7-6، 4-6 ، (7-5) 7-6 کی کامیابی حاصل کرلی۔ عالمی نمبر 2 فیڈرر کو درجہ بندی میں 46 ویں مقام پر فائز سیپی کے خلاف یہ ایسی پہلی کامیابی ہے جبکہ گذشتہ 10 مرتبہ فیڈرر نے کامیابی حاصل کی۔ مقابلہ میں کامیابی تو درکنار سیپی نے فیڈرر کے خلاف کھیلے گئے گذشتہ 22 سیٹوں میں صرف 2 سیٹوں میں کامیابی حاصل کی ہے۔ مقابلہ میں ڈرامائی نظارہ اس وقت دیکھنے کو ملا جب فیڈرر نے فیصلہ کن ٹائی بریکر میں اپنی 9 ویں دہری غلطی کی۔ فیڈرر نے شکست کے بعد اظہارخیال کرتے ہوئے کہا ہیکہ یہ ان کیلئے ایک انتہائی مایوس کن دن رہا حالانکہ مقابلے میں واپسی کا ان کے پاس موقع تھا۔ دوسری جانب سیپی نے کہا کہ ان کے پاس خوشی کا اظہار کرنے کیلئے الفاظ نہیں ہے۔ تاہم عوام سے بھرے راڈلیور میدان میں فیڈرر کے خلاف کامیابی یقینا ایک بڑا کارنامہ ہے۔

فیڈرر کی یہ شکست اس لئے بھی حیران کن ہے کیونکہ وہ حالیہ دنوں میں کافی شاندار فام میں ہیں جیسا کہ آسٹریلین اوپن کے آغاز سے قبل انہوں نے یہاں آسٹریلیا میں برسبین اوپن خطاب بھی حاصل کیا جوکہ ان کی کیریئر کا 83 ویں خطاب اور کریز کی 1000 ویں کامیابی تھی دوسری جانب سیپی نے اپنے کیریئر میں صرف 3 اے ٹی پی خطابات حاصل کئے ہیں۔ سیزن کے پہلے گرانڈ سلام آسٹریلین اوپن کے پہلے ہی دن سے حیران کن ناکامیوں کا سلسلہ جاری ہے جبکہ مرد زمرہ میں کھیلے جارہے مقابلوں میں فیڈرر کے اخراج سے قبل کسی بڑے کھلاڑی کو شکست نہیں ہوئی۔ دیگر مقابلوں میں ٹامس برڈک نے وکٹر ٹروسکی کو 6-4 ، 6-3 ، 6-4 مقامی کھلاڑی برنارڈ ٹاسک نے ہم وطن کھلاڑی گروتھ کو 6-4، (108) 7-6 ، 6-3 اور بلغاریہ کے دیمترو نے ایک 5 سٹوں پر مشتمل مقابلے میں مارکس بفراتیس کو 4-6، 6-3، 3-6، 6-3، 6-3 سے شکست دیکر چوتھے راونڈ میں رسائی حاصل کرلی ہے۔ فیڈرر کی شکست کی وجہ سے اس گروپ سے اینڈی مرے، رافل نڈال اور دیمترو کیلئے مواقع بڑھ چکے ہیں۔ خاتون زمرے میں عالمی نمبر 2 ماریا شاراپوا نے اپنے تیسرے مرحلہ کے مقابلے میں قزاقستان کی زرینہ ویاس کو باآسانی 6-1 ،6-1 سے شکست دی جبکہ کینیڈا کی ابھرتی کھلاڑی ایجینی بوشارڈ نے فرانس کی کارشیا کو 7-5 ، 6-0 سے شکست دی ہے۔

TOPPOPULARRECENT