Monday , September 24 2018
Home / کھیل کی خبریں / فیڈرر کو ٹوئنٹی 20 سے زیادہ ٹسٹ اور ونڈے پسند

فیڈرر کو ٹوئنٹی 20 سے زیادہ ٹسٹ اور ونڈے پسند

کراچی۔ 14 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ٹینس کی تاریخ میں سب سے زیادہ گرانڈ سلام خطابات جیتنے والے سوئٹزرلینڈ کے ٹینس اسٹار راجر فیڈرر نے کہا ہے کہ میں نے بہت زیادہ ٹوئنٹی 20 کرکٹ نہیں دیکھی، مجھے دیگر دو طرز کی کرکٹ زیادہ پسند ہیں۔ خصوصی انٹریو کے دوران راجر فیڈرر نے کہا کہ مجھے ٹوئنٹی 20 کرکٹ سے زیادہ ونڈے اور ٹسٹ کرکٹ زیادہ پسند ہیں۔ جب آسٹریلیا میں یا یہیں دبئی میں ایونٹ کھیلنے آتا ہوں تو کرکٹ سے زیادہ لطف اندوز ہوتا ہوں کیونکہ ان ممالک میں کرکٹ زیادہ کھیلی جاتی ہے۔ اس کے برعکس اگر امریکہ میں ایونٹ کھیلنے جاتا ہوں تو وہاں امریکی فٹبال زیادہ دیکھنے کا موقع ملتا ہے۔ راجر فیڈرر نے کہا کہ دنیا بھر میں میرے بڑے مداح موجود ہیں جن میںایشائی باشندوں کی بڑی تعداد شامل ہے۔ مجھے ان سے مل کر بہت خوشی ہوتی ہے اور میری کوشش ہوگی جب کبھی زندگی میں موقع ملے میں ایشائی ممالک کا سفر کرتا رہوں گا۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان اور پاکستان دنیائے کرکٹ کی مضبوط ٹیموں میں شمار ہوتیں ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں راجر فیڈرر نے کہا کہ فٹبال ورلڈ کپ میں سوئٹزرلینڈ کی ٹیم سخت گروپ سے کوالیفائی کرکے فائنل راؤنڈس میں پہنچی ہے۔ میرے ملک کی ٹیم نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے ہم سب نے اپنی ٹیم سے بہت ساری توقعات وابستہ کرلی ہیں۔ گزشتہ مرتبہ جب میری اہلیہ امید سے تھی تو اس سال 2009 میں میری کارکردگی لاجواب رہی تھی۔ میں یو ایس اوپن اور فرنچ اوپن جیتا تھا۔ اس سال بھی میری اہلیہ امید سے ہیں اور میں اپنے اندر زیادہ خوشی محسوس کررہا ہوں اور امید کرتا ہوں کہ اس مرتبہ بھی میری کارکردگی کا ریکارڈ کافی بہتر ہوگا۔

TOPPOPULARRECENT