Friday , September 21 2018
Home / کھیل کی خبریں / فیڈرر کیلئے راہ آسان ، فرنچ اوپن کا کل آغاز

فیڈرر کیلئے راہ آسان ، فرنچ اوپن کا کل آغاز

پیرس ۔ 22 مئی ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) سابق عالمی نمبر ایک اور نو مرتبہ کے چمپیئن رافل نڈال کا فرنچ اوپن 2015 ء کے فرنچ اوپن کے کوارٹر فائنل میں عالمی نمبر ایک سربیائی ٹینس اسٹار نواک جوکووچ سے سامنا متوقع ہے اور نڈال کا کلے کورٹ کے بادشاہ بننے کے بعد یہ انتہائی سخت ترین ڈرا ہے۔ نڈال اتوار کو شروع ہونے والے سیزن کے دوسرے گرانڈ سلام فرنچ اوپن می

پیرس ۔ 22 مئی ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) سابق عالمی نمبر ایک اور نو مرتبہ کے چمپیئن رافل نڈال کا فرنچ اوپن 2015 ء کے فرنچ اوپن کے کوارٹر فائنل میں عالمی نمبر ایک سربیائی ٹینس اسٹار نواک جوکووچ سے سامنا متوقع ہے اور نڈال کا کلے کورٹ کے بادشاہ بننے کے بعد یہ انتہائی سخت ترین ڈرا ہے۔ نڈال اتوار کو شروع ہونے والے سیزن کے دوسرے گرانڈ سلام فرنچ اوپن میں گزشتہ ایک دہے میں پہلی مرتبہ کلے کورٹ پر کوئی خطاب حاصل کئے بغیر شرکت کررہے ہیں اور وہ پہلی مرتبہ عالمی درجہ بندی میں بھی ساتویں مقام پر پہونچ چکے ہیں ۔ رونالڈ گیروس پر نڈال کی فتوحات کا ریکارڈ 66-1 ہے اور 2009 ء میں چوتھے راؤنڈ میں انھیں یہاں واحد شکست برداشت کرنی پڑی تھی ۔ نڈال کیلئے فرنچ اوپن کی راہ اس لئے بھی انتہائی مشکل ترین ہے کیونکہ ان کے ہمراہ دیگر کٹر حریف کھلاڑیوں میں اینڈی مرے اور گریجار دیمترو بھی شامل ہیں ۔ دوسری جانب نڈال کے کٹر حریف اور عالمی نمبر 2 راجر فیڈرر کیلئے فرنچ اوپن کی راہ کسی قدر آسان ہے اور کوارٹر فائنل میں ان کا مقابلہ ہموطن کھلاڑی اسٹانس لس واورینکا سے متوقع ہے جنھیں انھوں نے گزشتہ ہفتے روم ماسٹرس کے سیمی فائنل میں شکست دی ہے ۔ خاتون زمرے میں سرینا ولیمس کیلئے حالات مشکل ترین ہے کیونکہ ممکن ہے کہ تیسرے ہی راؤنڈ میں سرینا ولیمس کا مقابلہ سابقہ عالمی نمبر ایک وکٹوریا آزرینکا سے ہوسکتا ہے جو اس ٹورنمنٹ میں 27 ویں مقام پر فائز ہیں ۔ وکٹوریا زخمی ہونے کی وجہ سے ایک عرصہ تک ٹینس سے دور رہیں جس کی وجہ سے وہ درجہ بندی میں پیچھے ہیںاور فرنچ اوپن میں کھلاڑیوں کو اُن کی ٹینس درجہ بندی کے مطابق سیڈنگ دی جاتی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT