Sunday , November 19 2017
Home / کھیل کی خبریں / فیڈرر کی جانب سے کھلاڑیوں کے ڈوپ ٹسٹ کا مطالبہ

فیڈرر کی جانب سے کھلاڑیوں کے ڈوپ ٹسٹ کا مطالبہ

زیورخ ۔26 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) سابق عالمی نمبر ایک ٹینس کھلاڑی راجر فیڈرر نے عالمی سطح پر کھلاڑیوں کے ڈوپ ٹسٹ کروانے کا مطالبہ کردیا۔ انہوں نے کہا کہ ڈوپنگ معاملات میں دھوکہ دہی پر مزید مستقل مزاجی اپنانی چاہئے۔ سوئس اسٹارکا خیال ہے کہ ٹینس کو ڈوپنگ سے زیادہ مسائل درپیش نہیں ہیں اس کے باوجود دنیا کے مختلف حصوں میں ڈرگ ٹیسٹنگ پروٹوکالز کو سنجیدگی سے نہیں لیا جا رہا۔ فیڈرر کے مطابق انہیں دوسرے مقامات سے زیادہ اپنے ملک میں بارہا تجزیوں کے عمل سے گزرنا پڑا جبکہ دبئی میں دس برس کے دوران ان کا صرف ایک مرتبہ ٹسٹ کیا گیا تاہم ڈوپنگ معاملات پر منصفانہ طرز عمل اپنانے کی ضرورت ہے۔

TOPPOPULARRECENT