Tuesday , May 22 2018
Home / کھیل کی خبریں / فیڈرر کی روٹرڈیم کے بعد100 ویں خطاب پر نظریں

فیڈرر کی روٹرڈیم کے بعد100 ویں خطاب پر نظریں

روٹرڈیم۔19 (سیاست ڈاٹ کام ) اے بی این ایمرو ورلڈ ٹینس ٹورنمنٹ کی ٹرافی پر عالمی نمبر ایک سوئس کھلاڑی راجر فیڈرر نے قبضہ کرلیا،یہ ان کی ایونٹ میں تیسرا خطاب بھی ہے جس کے ساتھ انہوں نے اپنی عالمی درجہ بندی میں پہلے مقام کو مزید مستحکم کردیا جیسا کہ انہوں نے اس ٹورنمنٹ کے کوارٹر فائنل میں رابن ہاس کیخلاف کامیابی کے بعد حاصل کیا تھا۔کامیابی کے بعد اظہا رخیال کرتے ہوئے فیڈرر نے کہا کہ جذباتی لحاظ سے یہ ہفتہ کافی اہم اور مشکل تھا کیونکہ نمبر ایک مقام کا دوبارہ حصول ذہن میں تھا ۔فیڈرر نے مزید کہا کہ اب انکی نظریں 100 ویں خطاب کے ہندسے کو عبور کرنے پر مرکوز ہوچکی ہے۔خطابی مقابلے میں36سالہ فیڈرر نے بلغاریہ حریف گریگور ڈیمتروف کو سنبھلنے کا موقع بھی نہیں دیا اور 6-2 ،6-2 کی ایک آسان کامیابی حاصل کی۔واضح رہے کہ فیڈرر نے سیمی فائنل میں اٹلی کے آندریاس سیپی کو 6-3 اور 5-7 سے شکست دیکر فائنل میں جگہ بنائی تھی۔امریکہ میں نیویارک اوپن ٹینس ٹورنمنٹ کافائنل کیون اینڈرسن اور امریکہ کے سام کیوری کے درمیان کھیلا گیا جس میں پہلا سٹ 4-6 سے گنوانے کے باوجود اینڈرسن نے دوسرا اور تیسرا سٹ بالترتیب 6-3 اور7-6(7-1) سے اپنے نام کرتے ہوئے ٹرافی پر اپنی کامیابی کی مہر ثبت کی ۔ارجنٹینا اوپن ٹینس ٹورنمنٹ کا خطاب ٹاپ سیڈ آسٹریائی کھلاڑی ڈومینک تھیئم نے حاصل کرلیا جیسا کہ انہوں نے فائنل میں سلووینیا کے ایلیاز بیدینے کو راست سٹوں میں6-2 ،6-4 سے شکست دی۔ قبل ازیں سیمی فائنل میں ڈومینک تھیئم نے فرانس کے گیل مونفلس کو 6-2 اور 6-1 سے باآسانی شکست دی جبکہ سلووینیا کے ایلیاز بیدینے کو فائنل میں رسائی کیلئے ارجنٹیناکے فیڈریکو ڈیلبونس کو 6-4،2-6 اور 6-1 سے شکست دینی پڑی۔

TOPPOPULARRECENT