Wednesday , December 13 2017
Home / کھیل کی خبریں / فیڈرر کی سیمی فائنل میں رسائی، فرانسیسی حریف کو شکست

فیڈرر کی سیمی فائنل میں رسائی، فرانسیسی حریف کو شکست

باسل، 28(سیاست ڈاٹ کام ) سوئزرلینڈ کے ٹاپ سیڈراجر فیڈرر نے پہلا سٹ ہارنے کے بعد شاندار واپسی کرتے ہوئے فرانس کے ایڈرین منیرنو کو 4-6 ، 6-1 اور 6-3سے شکست دے کر اپنے ڈومیسٹک ٹینس ٹورنمنٹ باسل انٹرنیشنل کے سیمی فائنل میں داخلہ حاصل کرلیا۔یہاں اپنے آٹھویں خطاب کی تلاش میں مصروف عالمی نمبر دو کھلاڑی کو جمعہ کو کھیلے گئے کوارٹر فائنل میں 28 ویں درجہ بندی کے کھلاڑی کے خلاف فتح حاصل کرنے میں کافی محنت کرنی پڑی ۔ پہلا سٹ ہارنے کے بعد فیڈرر نے اپنے کھیل کا معیار بلند کرتے ہوئے اگلے دو سٹ میں فرانسیسی کھلاڑی کو کوئی موقع نہیں دیا۔فیڈرر کا سیمی فائنل میں تیسری سیڈ بلجیم کے ڈیوڈ گافن سے مقابلہ ہوگا جنہوں نے دیگر کوارٹر فائنل میں امریکہ کے جیک سوک کو 7-6 ، 6-3سے شکست دی۔ دنیا کے چوتھے نمبر کے کھلاڑی کروشیا کے مارن سلچ کو بھی فیڈرر کی طرح جیت حاصل کرنے کے لئے کافی جدوجہد کرنی پڑی ۔ انہوں نے 100 ویں رینکنگ کے ہنگری کے مارٹن فوکسوکس کو تین گھنٹے سے بھی زیادہ وقت میں 7-6 5-7 7-6 سے شکست دی۔سلچ کا اگلا مقابلہ ارجنٹینا کے جوآن مارٹن ڈیل پوترو سے ہوگا جنہوں نے اسپین کے رابرٹ بتستا کو 6-2 2-6 6-4 سے شکست دی۔

TOPPOPULARRECENT