Monday , November 20 2017
Home / کھیل کی خبریں / فیڈرر کی ڈھائی ماہ بعد فتح کے ساتھ واپسی

فیڈرر کی ڈھائی ماہ بعد فتح کے ساتھ واپسی

لندن ، 13 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) عالمی نمبر تین روجر فیڈرر نے مونٹی کارلو ٹینس چمپئن شپ میں اپنا پہلا میچ جیت لیا۔ سوئس اسٹار انجری کے باعث دس ہفتے کھیل سے دور رہے اور اب اُن کی فتح کے ساتھ ٹینس کے کورٹ میں واپسی ہوئی۔ انھوں نے اسپین کے گارشیا لوپیز کو شکست دے دی۔ فیڈرر نے 6-3 اور 6-4 سے کامیابی حاصل کی۔ اگلے راؤنڈ میں فیڈرر کا مقابلہ جرمنی کے الیگزینڈر سے ہوگا۔ عالمی نمبر دو برطانیہ کے اینڈی مرے نے بھی اپنا میچ جیت لیا۔ انھوں نے فرانس کے پئیر ہیوز کو 6-2، 4-6 اور 6-3 سے شکست دی۔

TOPPOPULARRECENT