Friday , June 22 2018
Home / کھیل کی خبریں / فیڈرر یو ایس اوپن میں خطاب کیلئے پُرعزم

فیڈرر یو ایس اوپن میں خطاب کیلئے پُرعزم

نیویارک۔ 19 اگست (سیاست ڈاٹ کام) بارہ ماہ قبل یہاں نیویارک میں ایک دہے کی سب سے بدترین شکست برداشت کرنے والے راجر فیڈرر آئندہ ہفتہ شروع ہونے والے یو ایس اوپن 2014ء میں خطاب کے مضبوط دعویداروں میں شامل ہوچکے ہیں اور وہ 40 برس کے عرصہ میں معمر ترین گرانڈ سلام چمپین بننے کے قریب پہنچ چکے ہیں۔ 2013ء میں جب سیزن کے آخری گرانڈ سلام یو ایس اوپن کے چوتھے راؤنڈ میں فیڈرر کو ٹامی رو بریڈو کے خلاف شکست ہوئی تھی تو ان کے کریر کو شدید نقصان پہنچا تھا لیکن اب وہ پیر کو شروع ہونے والے گرانڈ سلام میں خطاب کے لئے پسندیدہ اور سرفہرست کھلاڑی بھی بن چکے ہیں۔ رواں ہفتہ ریکارڈ چھٹی مرتبہ سنسناتی اوپن خطاب حاصل کرتے ہوئے انہوں نے اپنے کریر کا 80 واں خطاب بھی حاصل کیا ہے۔ اس شاندار مظاہروں کے بعد یو ایس اوپن 2014ء کے ضمن میں سماجی رابطے کے ویب سائیٹ پر اپنا بیان ٹوئٹ کرتے ہوئے فیڈرر نے کہا کہ وہ اندھیرے سے باہر آچکے ہیں اور سیزن کے آخری گرانڈ سلام کے لئے پوری طرح تیار ہیں۔ گزشتہ برس چوتھے راؤنڈ میں روبیریڈو کے خلاف جو شکست ہوئی تھی، اس کی وجہ سے 2002ء کے بعد ایسا پہلا موقع ہوا تھا کہ وہ گرانڈ سلام کے فائنل تک رسائی حاصل نہیں کرپائے تھے اور گزشتہ دس برسوں کے دوران یہاں یو ایس اوپن میں وہ آخری 8 کھلاڑیوں میں جگہ بنانے میں ناکام رہے تھے۔ فیڈرر 2004-08ء متواتر پانچ مرتبہ یو ایس اوپن خطابات حاصل کئے ہیںجبکہ 2012ء میں وِمبلڈن خطاب کے ذریعہ انہوں نے اپنا 17 واں اور آخری گرانڈ سلام حاصل کیا ہے اور اب 18 ویں گرانڈ سلام کیلئے فیڈرر پُرعزم ہیں۔

TOPPOPULARRECENT