Thursday , December 14 2017
Home / کھیل کی خبریں / فیڈرر 40کی عمر تک کھیلنے کے خواہاں

فیڈرر 40کی عمر تک کھیلنے کے خواہاں

لندن۔19 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) ومبلڈن چیمپئن راجر فیڈرر نے 40سال کی عمر تک ٹینس سے منسلک رہنے کا اشارہ دے دیا۔36ویں سالگرہ منانے سے صر ف تین ہفتے قبل فیڈرر نے کہا ہے کہ اگر صحت نے اجازت دی اور سب کچھ ٹھیک رہا تو کیریئر کو طول دینے کے بارے میں سوچا جا سکتا ہے۔سوئٹزرلینڈ کے ٹینس اسٹار راجر فیڈرر نے مزید کہا کہ ریکارڈ توڑنے کا کبھی سوچا بھی نہیں تھا اورآٹھویں مرتبہ ومبلڈن میں کامیابی حاصل کرنا کسی خواب سے کم نہیں۔ ایک انٹرویو میں راجر فیڈرر نے کہاکہ پیٹ سمپراس ان کے پسندیدہ کھلاڑی ہیں ان کے ریکارڈز کو توڑنا ناقابل یقین ہے ۔ میں نے سوچا بھی نہیں تھا کہ کبھی پیٹ سمپراس کو پیچھے چھوڑدوں گا۔فیڈررکے بموجب کیریئرکا آٹھواں ومبلڈن جیتنا انتہائی خوشی کا باعث ہے۔سوئس ٹینس اسٹار نے مزید کہا کہ مقصد کے حصول کے لئے سخت محنت کرنی پڑتی ہے۔یوسین بولٹ ہو ،ویلینٹو روسی ،مائیکل شوماکر یا مائیکل جورڈن ہر ایک محنت سے ہی آگے بڑھے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT