فیڈل کاسٹرو کے سگارباکس کی نیلامی

بوسٹن ۔ 2 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) کیوبا کے انقلابی قائد فیڈل کاسٹرو کے شخصی استعمال میں رہنے والی اشیاء میں لکڑی کا ایک بکس بھی شامل ہے جس میں 24 سگار موجود ہیں۔ فیڈل کاسٹرو سگار کے شوقین تھے اور کہا جارہا ہے کہ امریکہ میں ایک نیلامی کے ذریعہ سگار کے اس چوبی بکس کے 20,000 ڈالرس حاصل ہوسکتے ہیں۔ ترینڈاڈ اینڈ اڈورس سگار باکس پر سگار وارنٹی کی مہر تک موجود ہے۔ 24 سگاروں کے سروں پر 24 اینڈ اڈورس کی مہر اور نیچے کی جانب سگار بنانے والی کمپنی کا ٹریڈ مارک موجود ہے۔ سگار کے اس باکس کے ساتھ کاسٹرو کی ایک تصویر بھی منسلک ہے جس میں انہیں نامور مخیر خاتون ایواہیلر کے ساتھ دستخط کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ بوسٹن کی نیلامی کمپنی آر آر آکشنز نے یہ بات بتائی۔

TOPPOPULARRECENT