Saturday , April 21 2018
Home / دنیا / ’’فیک نیوز‘‘ :ٹرمپ سے صدر پولینڈ کا اظہارتشکر

’’فیک نیوز‘‘ :ٹرمپ سے صدر پولینڈ کا اظہارتشکر

وارسا۔ 19 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) صدر پولینڈ نے آج ’’فیک نیوز‘‘ کے خلاف امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے جو لڑائی چھیڑ رکھی ہے، اس پر ان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ خود انہیں بھی پولینڈ میں اس نوعیت کے ’’فیک نیوز‘‘ کی لعنت کا سامنا ہے۔ ٹوئیٹر پر انگریزی بھی تحریر کئے گئے اپنے پیغام میں صدر اینڈ رڈیج ڈوڈا نے صدر امریکہ کی جانب سے صرف ایک روز قبل فیک نیوز کیلئے ایوارڈ کے اعلان کے بعد اپنا پیغام ٹوئیٹ کیا اور کہا کہ ٹرمپ اور ہمیں مل کر فیک نیوز کی لعنت کے خلاف آمادۂ جنگ ہوجانا چاہئے۔ ٹرمپ نے اس لعنت کے خلاف اپنی لڑائی کا آغاز کردیا ہے جس کے لئے میں ان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔ ایک ایوارڈ ’’نیوز ویک‘‘ کو بھی دیا گیا ہے جس نے اپنی رپورٹ پیش کی تھی ۔

TOPPOPULARRECENT