Thursday , July 19 2018
Home / دنیا / فیک نیوز کیلئے ’’دی نیویارک ٹائمز‘‘ کو انعام اول

فیک نیوز کیلئے ’’دی نیویارک ٹائمز‘‘ کو انعام اول

واشنگٹن ۔ 18 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) صدر امریکہ ڈونالڈ ٹرمپ نے ’’دی نیویارک ٹائمز‘‘ کو فیک نیوز (جھوٹی خبریں) کا ونر قرار دیا ہے جبکہ دیگر انعام پانے والوں میں اے جی سی نیوز، سی این این، ٹائم اور دی واشنگٹن پوسٹ شامل ہیں۔ ٹرمپ نے ایک ٹویئٹ کے ذریعہ ایوارڈس کا اعلان کیا جس میں انہوں نے کہا کہ 2017ء انتہائی جانبدار رویہ اختیار کرنے، غیرمناسب خبروں کے کوریج اور سفیدجھوٹ پر مبنی خبروں کا سال تھا۔ اسٹڈیز اور سروے سے یہ پتہ چلا ہیکہ صدر ٹرمپ کیلئے جو بھی میڈیا کوریج کیا گیا اس کا 90 فیصد حصہ منفی نوعیت کا تھا۔ ٹرمپ نے البتہ اس بات کا اعتراف کیا کہ بدعنوان اور غیردیانتدار میڈیا کوریج کے باوجود ایسے کئی عظیم رپورٹرس بھی ہیں، جن کی وہ بیحد عزت کرتے ہیں۔ یاد رہیکہ 2 جنوری کو ٹرمپ نے اعلان کیا تھا کہ وہ بدعنوان اور غیردیانتدار میڈیا ہاؤسس کیلئے بھی ایوارڈس کا اعلان کریں گے۔ ٹرمپ نے 2016ء میں اپنی صدارتی مہمات کے دوران ان کے خلاف متعصبانہ میڈیا کوریج کو ’’فیک نیوز‘‘ کہنا شروع کردیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT