Saturday , May 26 2018
Home / دنیا / فی الحال اسد حکومت سے کوئی رابطہ نہیں : صدرترکی اردغان

فی الحال اسد حکومت سے کوئی رابطہ نہیں : صدرترکی اردغان

انقرہ ۔ 24 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) صدر ترکی رجب طیب اردغان نے کہاکہ فی الحال حکومت ترکی اور حکومت شام کے درمیان کوئی ربط نہیں ہے حالانکہ دونوں فریقین شامی کرد نیم فوجی تنظیم کے مخالف ہیں۔ ان کا تبصرہ آج منظرعام پر آیا۔ ترکی قائد نے کہاکہ صدر روس ولادیمیر پوٹن نے ان سے کہا ہیکہ صدر شام بشارالاسد شام کے کرد مسلح گروپس کو منفی نکتہ نظر سے دیکھتے ہیں۔ ان کا یہ انٹرویو روزنامہ حریت اور ملیت میں شائع ہوچکا ہے۔ پوٹن اور بشارالاسد کی جاریہ ہفتہ کے اوائل میں بحراسود کے تفریحی شہر سوچی میں ملاقات ہوئی تھی۔ روس اور ایران نے بشارالاسد کی وفادات افواج کو فوجی امداد فراہم کی ہے تاکہ وہ خانہ جنگی میں 2011ء سے باغیوں کے زیرقبضہ علاقوں کو آزاد کرواسکیں۔ پوٹن نے چہارشنبہ کے دن اتفاق کیا تھاکہ مختلف فریقین کو امن کارروائی کیلئے متحد کریں گے۔

TOPPOPULARRECENT