Friday , November 24 2017
Home / شہر کی خبریں / ف 3 فبروری سے پریکٹیکل اور یکم مارچ سے تھیوری

ف 3 فبروری سے پریکٹیکل اور یکم مارچ سے تھیوری

انٹرامتحانات کے ٹائم ٹیبل کو قطعیت

حیدرآباد ۔ 21 نومبر ( سیاست نیوز) ریاست میں انٹرمیڈیٹ سال اول اور سال دوم کے امتحانات سے متعلق ٹائم ٹیبل کو قطعیت دیتے ہوئے تواریخ کا اعلان کردیا ۔ سکریٹری بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن کے مطابق انٹرمیڈیٹ کے پریکٹیکل امتحانات کا 3فبروری 2017 تا 22فبروری 2017ء تک انعقاد عمل میں لایا جائے گا جبکہ سال اول اور سال دوم انٹرکے امتحان یکم تا 18مارچ منعقد ہونگے ۔ ذرائع کے مطابق انٹر سال اول اور سال دوم کے امتحانات ایک دن کے وقفہ سے ہونگے ۔ سال اول کا پہلا پرچہ یکم مارچ کو تو سال دوم کا پہلا پرچہ 2مارچ کو منعقد ہوگا ۔ جبکہ انٹرمیڈیٹ ووکیشنل کورسیس کے امتحانات بھی اسی ٹائم ٹیبل کے مطابق منعقد ہوں گے ۔ تاہم انٹرمیڈیٹ ووکیشنل کورسیس کے امتحانی پرچوں سے متعلق ٹائم ٹیبل علحدہ جاری کیا جائے گا ۔ انٹرمیڈیٹ سال اول اورسال دوم کے امتحانی اوقات صبح 9بجے تا 12بجے دوپہر تک رہیں گے ۔

TOPPOPULARRECENT