Monday , August 20 2018
Home / اضلاع کی خبریں / ف12فیصد تحفظات کا وعدہ ہر حال میں پورا کیا جائیگا

ف12فیصد تحفظات کا وعدہ ہر حال میں پورا کیا جائیگا

چیف منسٹر کو اردو زبان سے خصوصی لگاؤ‘ سدی پیٹ میں یوم اقلیتی بہبود پروگرام ‘ٹی ہریش راؤ کا خطاب

سدی پیٹ ۔ 12 ؍ نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مجاہد آزادی مولانا ابوالکلام آزادی کی 129 ویں یوم پیدائش کے موقع پر محکمہ اقلیتی بہبود کی جانب سے گورنمنٹ گرلز ریزیڈنشیل اسکول میں یوم اقلیتی بہبود و قوم تعلیم پروگرام کا انعقاد عمل میں آیا ۔ اس پروگرام میں ریاستی وزیر بھاری آبپاشی ٹی ہریش راؤ نے بحیثیت مہان خصوصی شرکت کرتے ہوئے ملک کے پہلے وزیرتعلیم و مجاہد آزادی مولانا ابوالکلام آزاد کو بھرپور خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ مولانا ابوالکلام قوم کے سچے رہنما تھے ۔ جنہوں نے تعلیم کو عام کرنے میں گراں خدمات انجام دیئے ۔ انہوں نے نے بتایا کہ چیف منسٹر کے سی آر مسلمانوں کی پسماندگی دور کرنے کے لئے تعلیم کو ترجیح دے رہے ہیں اورایک سال کے اندر تلنگانہ میں 200 اقلیتی مدارس کا قیام عمل میں لایا اور ان مدارس میں کارپوریٹ طرز پرمسلم بچوں کو مفت معیاری تعلیم فراہم کی جا رہی ہے ۔ انہوں نے بتایاکہ عنقریب تلنگانہ ریاست میں ایس سی ‘ ایس ٹی کی طرح لڑکیوں کے لئے اقلیتی ریزیڈنشیل کالج قائم کئے جائیں گے ۔ انہوں نے بتایاکہ ریاست میں ملازمتوں میں بھرتی کے لئے پبلک سرویس کمیشن کا امتحان اردو زبان میں بھی منعقد ہوگا ۔ NIIT امتحان اردو زبان میں انعقاد کے لئے چیف منسٹر کے سی آر کی جانب سے دباؤ تھا جو کامیاب ہوا ۔ انہوں نے کہاکہ ابوالکلام آزاد ایک مرد مجاہد ہندوستان کے حب الوطن تھے ۔ اس پروگرام میں تنظیم المساجد کے صدر ڈاکٹر غوث محی الدین ‘ بلدیہ صدرنشین راجہ نرسمہو‘ مائیناریٹی ویلفیر آفیسر اسکول پرنسپال ‘ اساتذہ ‘ طلباء ‘ عہدیدار شریک تھے ۔ واضح رہے کہ تلنگانہ مائیناریٹی ایملائیز سرویس اسوسی ایشن کی جانب سے مسلسل نمائندگی کے بعد پہلی مرتبہ سرکاری طورپر سدی پیٹ میں یوم قومی اقلیتی بہبود بنایاگیا ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT