Sunday , April 22 2018
Home / اضلاع کی خبریں / ف12فیصد تحفظات کو یقینی بنانے کا مطالبہ

ف12فیصد تحفظات کو یقینی بنانے کا مطالبہ

عادل آباد میں کانگریس قائد کا حامیوں کے ساتھ احتجاج اور مخاطبت
عادل آباد ۔12 ؍ نومبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مستقر عادل آباد کے کے سی بی گارڈن میں حکومت کی جانب سے منعقدہ مولانا ابوالکلام یوم پیدائش تقریباً میں کانگریس پارٹی ضلع میناریٹی صدر مسٹر ساجد خان 12% فیصد تحفظات کو یقینی بنانے کا مطالبہ کرتے ہوئے اپنے حامیوں کے ساتھ ہاتھوں میں پلے کارڈ تھامے ہوئے شوقین پہنچ کر احتجاجی مظاہرہ کیا جس کے بناء پر مولانا آزاد کی جاری تقریب میں خلل پیدا ہوگیا ۔ احتجاجی 12% فیصد تحفظات کو جلد از جلدعمل میں لانے پر زور دے رہے تھے جس کے پیش نظر جوائنٹ کلکٹر مسٹر کرشنا ریڈی نے مداخلت کرتے ہوئے کانگریس کو تیقن دیا کہ وہ اس احتجاج کی اطلاع حکومت پہنچائیں گے اور اس دوران تقریب میں کانگریس قائد مسٹر ساجد خان کو خطاب کرنے کا بھی موقعہ فراہم کریں گے ۔ شہ نشین پر کافی کشمکش کے بعد مسٹرساجد خان نے اپنے خطاب میں ریاستی حکومت پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہاکہ مسٹر کے چندر شیکھرراؤ انتخابات کے دوران چار ماہ کے اندر 12 فیصد مسلم تحفظات فراہم کرنے کا تیقن دیا تھا اور جبکہ چار سال کا عرصہ ہو رہا ہے مسلم تحفظات کو یقینی نہیںبنایا گیا۔ اس کے علاوہ موصوف نے مقامی رکن اسمبلی و ریاستی وزیر مسٹر جوگو رامنا کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ مستقر عادل آباد میں مولانا ابوالکلام آزاد یوم پیدائش تقریب میں مسلسل چار سال سے موصوف کی عدم موجودگی کو محسوس کیا جا رہا ہے ۔ جس سے یہ اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ مسٹر جوگو رامنا کو مسلمانوں اور ملک کے قومی قائد امامالہند مولانا آزاد تقریب سے کوئی دلچسپی نہیں ہے ۔ شہ نشین پر مسٹر ساجد الدین ‘ عروج خان ‘ محمد ظہورالدین ‘ مجاہد شاہ ‘ سکندر علی ‘ مسعود پٹیل ‘ فیاض احمد شمع ‘ نور خان ‘ مسٹر محبوب محی الدین ‘ جارج طاہرالدین ‘ عبدالمجیب ‘ جلیل خان اور دیگر موجود تھے اس تقریب میں شعراء اورصحافیوں کو تہنیت بھی پیش کی گئی ۔

TOPPOPULARRECENT