Thursday , December 14 2017
Home / اضلاع کی خبریں / ف12فیصد تحفظات کیلئے حکومت سنجیدہ

ف12فیصد تحفظات کیلئے حکومت سنجیدہ

کانگریس کے احتجاج کی مذمت، کریم نگر میں ٹی آر ایس قائدین کا بیان
کریم نگر۔/24اپریل، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کانگریس قائدین کی جانب سے 12فیصد تحفظات کے مطالبہ کو لیکر چیف منسٹر کے علامتی پتلے کو نذر آتش کئے جانے کی کریم نگر کے ٹی آر ایس اقلیتی قائدین نے سخت مذمت کی اور کہا کہ ٹی آر ایس حکومت مسلمانوں کو 12فیصد تحفظات کی فراہمی کیلئے مکمل سنجیدہ ہے تب ہی اس سلسلہ میں ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جس کی رپورٹ کے بعد مسلمانوں کو 12فیصد تحفظات کیلئے راہ ہموار ہوگی۔ چیف منسٹر چندر شیکھر راؤ اقلیت دوست ہیں جس کی کئی مثالیں موجود ہیں۔ اقلیتوں کی تعلیمی ترقی کیلئے 71اقامتی اسکولس قائم کئے جارہے ہیں۔ شادی مبارک اسکیم کے ذریعہ غریبوں کو فائدہ پہنچایا جارہا ہے۔ اس کے علاوہ اقلیتوں کی ترقی سے مربوط مختلف ترقیاتی کاموں کو روبہ عمل لایا گیا ہے اس کے باوجود کانگریس کی جانب سے چیف منسٹر کے خلاف احتجاج نامناسب اور غیر درست ہے۔ واضح رہے کہ کانگریس کی جانب سے چیف منسٹر کے پتلہ کو نذر آتش کرنے پر ٹی آر ایس کی جانب سے نہ صرف اس کی مذمت کی گئی بلکہ ٹی آر ایس کے اقلیتی قائدین نے تلنگانہ چوک کریم نگر پر چیف منسٹر چندر شیکھر راؤ کی تصویر کو دودھ سے نہلایا۔ اس موقع پر مسرس سید نعیم، محمد ماجد، محمد عمران، محمد لئیق، محمد خالد، محمد علی، عبدالمتین، عارف، واحد، شیخ بابو، ارشد اور دیگر قائدین موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT