Wednesday , May 23 2018
Home / اضلاع کی خبریں / ف12فیصد تحفظات کے لئے ٹی آلمیوا کی جدوجہد جاری

ف12فیصد تحفظات کے لئے ٹی آلمیوا کی جدوجہد جاری

محبوب نگر ۔ 11 ؍ مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مسلمانوں کو 12 فیصد تحفظات کے حصول کے لئے مرکزی حکومت سے وزیر اعلیٰ کے سی آر لڑنے کی تیاری کر رہے ہیں ۔ اس لڑائی میں ٹی ا ٓلمیوا نہ صرف اس کی تائید کرے گی بلکہ لڑائی میں پوری طرح شریک رہے گی ۔ یہ اعلان جناب شیخ فاروق حسین ریاستی جنرل سکریٹری ٹی المیوا نے آر اینڈ بی گیسٹ ہاوز محبوب نگر میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اجلاس کی صدارت عشرت علی صدر ضلع المیوا نے کی جبکہ جنرل سکریٹری محمد ایوب نے خیرمقدم کیا ۔ فاروق حسین نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہاکہ مسلمانوں کو تعلیم ‘ روزگار میں 12 فیصد تحفظات کی فراہمی کے لئے قرارداد ریاستی اسمبلی میں منظور کروا کر روانہ کی گئی لیکن مرکزی حکومت پسماندہ مسلم طبقہ کو تحفظات کی فراہمی میں رکاوٹ پیدا کر رہی ہے ۔ ٹی آر ایس کے ارکان پارلیمان اور پارلیمان پارٹی قائد جتیندر ریڈی نے اس مسئلہ کو پارلیمنٹ میں اٹھایا جس کے لئے ٹی المیوا جتیندر ریڈی کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتی ہے ۔ انہوں نے 12 فیصد تحفظات کے لئے جدوجہد میں ٹی المیوا کی کاوشوں کا تذکرہ کیا ۔ اجلاس میں محمد سراج ‘ زین العابدین و دیگر شریک تھے ۔

TOPPOPULARRECENT