Monday , November 20 2017
Home / شہر کی خبریں / ف12فیصد تحفظات کے معاملہ میں حکومت غیر سنجیدہ: ایم بی ٹی

ف12فیصد تحفظات کے معاملہ میں حکومت غیر سنجیدہ: ایم بی ٹی

حیدرآباد۔/4اکٹوبر، ( پریس نوٹ ) قائد مجلس بچاؤ تحریک جناب ایم اے حبیب انچارج ریاست نگر ڈیویژن نے اپنے صحافتی بیان میں کہا کہ حکومت مسلمانوں کو 12فیصد تحفظات دینے کے لئے غیر سنجیدہ نظر آتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 2014 کے انتخابات کے موقع پر وزیر اعلیٰ تلنگانہ ریاست مسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے مسلمانوں کو 12فیصد تحفظات دینے کا اعلان کیا تھا تاہم اس اہم مسئلہ کے حل کیلئے حکومت کے کان پر جوں تک نہیں رینگ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس اور تلگودیشم کی طرح ٹی آر ایس بھی حصول اقتدار کے لئے مسلمانوں کو سبز باغ دکھانے میں مہارت رکھتی ہے۔ جناب ایم اے حبیب نے کہا کہ چیف منسٹر کے سی آر حقیقی معنوں میں 12فیصد تحفظات کے معاملہ میں سنجیدہ ہیں تو وہ اس مسئلہ کی یکسوئی کو یقینی بنانے کیلئے عملی اقدامات کریں تاکہ مسلمانوں میں پائی جانے والی بے چینی دور ہوسکے بصورت دیگر حکومت پر سے مسلمانوں کا اعتماد جاتا رہے گا۔

TOPPOPULARRECENT