Wednesday , November 22 2017
Home / شہر کی خبریں / ف12فیصد مسلم تحفظات، قانونی رکاوٹ  

ف12فیصد مسلم تحفظات، قانونی رکاوٹ  

حیدرآباد ۔ 13 اگست (سیاست نیوز) ٹی آر ایس حکومت جو گذشتہ دو سال میں اپنے فیصلوں پر عمل آوری میں کئی رکاوٹوں کا سامنا کرچکی ہے۔ اب ریاست میں تعلیم اور روزگار میں مسلمانوں کو 12 فیصد تحفظات فراہم کرنے سے متعلق اپنے انتخابی وعدہ پر عمل آوری کا جوکھم بھرا فیصلہ کرنے کے مرحلہ میں ہے۔ چیف منسٹر کے چندرشیکھر راؤ ٹاملناڈؤ کے خطوط پر تلنگانہ میں مسلمانوں کو تحفظات دینے کی بات کررہے ہیں۔ ٹاملناڈومیں مختلف طبقات کو کل ملا کر 69 فیصد تحفظات فراہم کئے گئے ہیں۔ تلنگانہ حکومت آبادی کے لحاظ سے مسلمانوں کو 12 فیصد تحفظات فراہم کرنے کا جائزہ لے رہی ہے۔ اس کیلئے تلنگانہ حکومت کو نیا قانون بنانا ہوگا۔ ٹاملناڈو کی حکومت اس بات کو یقینی بناچکی ہے کہ 69 فیصد تحفظات کی فراہمی کیلئے دستور میں ترمیم کی گئی لیکن یہ معاملہ سپریم کورٹ میں زیرتصفیہ ہے۔ قطعی فیصلہ آنا باقی ہے۔ اس طرح تلنگانہ میں اگر ٹی آر ایس حکومت مسلمانوں کو 12 فیصد تحفظات فراہم کرتی ہے تو ریاست میں تحفظات 58 فیصد تک پہنچ جائیں گے۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT