Wednesday , November 22 2017
Home / اضلاع کی خبریں /    ف12فیصد پر عمل آوری کیلئے مختلف پارٹی قائدین کی بی سی کمیشن سے نمائندگی

   ف12فیصد پر عمل آوری کیلئے مختلف پارٹی قائدین کی بی سی کمیشن سے نمائندگی

کاغذ نگر۔/14مارچ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) تلنگانہ حکومت کی جانب سے بی سی کمیشن چیرمین راملو کے دورہ کاغذ نگر ریونیو ڈیویژن کے موقع پر مستقر کے مختلف سیاسی و سماجی تنظیموں کے قائدین نے تلنگانہ کے مسلمانوں کیلئے 12 فیصد تحفظات پر عمل آوری کرنے کیلئے نمائندگیاں داخل کی ہیں۔اس موقع پر بی سی کمیشن چیرمین راملو کو نمائندگیاں داخل کرنے والوں میں انڈین یونین مسلم لیگ پارٹی ضلع سکریٹری محمد ارشد، ایم ایس پی پارٹی قومی نائب صدر ایڈوکیٹ محمد رضی حیدر، زکوۃ چیاریٹبل ٹرسٹ ضلع اچارج محمد سہیل، دارالانصار چیریٹبل ٹرسٹ کی جانب سے محمد مفخم احمد سکریٹری اور سابق وائس چیرمین میونسپل عبدالسبحان، ایچ آر سی اسوسی ایشن ریاستی صدر سید معین، ناظم ضلع جماعت اسلامی ہند مسعود علی خان، کاغذ نگر میناریٹی صدر عبدالوہاب، ٹی آر ایس میناریٹی پارٹی صدر محمد ذاکر شریف کے علاوہ سیاسی و سماجی قائدین نے بی سی کمیشن چیرمین راملو سے ملاقات کرتے ہوئے فرداً فرداً اپنی نمائندگیاں داخل کیں۔ اس موقع پر سیاسی قائدین نے بی سی کمیشن چیرمین راملو سے مطالبہ کیا کہ تلنگانہ کے مسلمانوں کی تعلیمی میدان، روزگار اور سماجی و سیاسی میدان میں انتہائی ابتر حالت ہونے کا سچر کمیٹی، مشرا کمیٹی نے اپنی رپورٹ میں واضح کردیا ہے لیکن اس کے بعد بھی مسلمانوں کو تحفظات دینے میں ریاستی اور مرکزی حکومتیں ٹال مٹول کررہی ہیں اس لئے تلنگانہ کے مسلمانوں کی جانب سے چیف منسٹر تلنگانہ کے سی آر سے مطالبہ ہے کہ اپنے وعدوں کے مطابق مسلمانوں کو 12فیصد تحفظات پر عمل آوری کریں۔

TOPPOPULARRECENT