Saturday , November 25 2017
Home / شہر کی خبریں / ف12 فیصد تحفظات پر سیاست کی تحریک حق کی لڑائی ، ادارہ سیاست کی خدمات کو خراج تحسین

ف12 فیصد تحفظات پر سیاست کی تحریک حق کی لڑائی ، ادارہ سیاست کی خدمات کو خراج تحسین

ورنگل ضمنی انتخاب کے کانگریس پارلیمانی امیدوار سروے ستیہ نارائنا کی دفتر سیاست آمد ، جناب زاہد علی خاں و جناب عامر علی خاں سے ملاقات
حیدرآباد ۔ 9 ۔ نومبر : ( سیاست نیوز ) : سابق مرکزی و کانگریس امیدوار ورنگل لوک سبھا ضمنی انتخاب مسٹر سروے ستیہ نارائنا نے روزنامہ سیاست کی صحافتی اور فلاحی خدمات کو ناقابل فراموش قرار دیتے ہوئے 12 فیصد مسلم تحفظات کی تحریک کو حق کی لڑائی قرار دیا ۔ ضمنی انتخاب میں ان کی تائید کرنے کی اپیل کی ۔ مسٹر سروے ستیہ نارائنا آج کانگریس کے رکن قانون ساز کونسل مسٹر محمد فاروق حسین کے ساتھ دفتر سیاست پہونچ کر ایڈیٹر سیاست جناب زاہد علی خاں ، نیوز ایڈیٹر سیاست جناب عامر علی خاں سے ملاقات کی ۔ روزنامہ سیاست کو اردو کا بے باک اخبار قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایڈیٹر سیاست جناب زاہد علی خاں نے اخبار سیاست کو صرف صحافت تک محدود نہیں رکھا بلکہ اخبار کے ذریعہ بڑے پیمانے پر فلاحی سرگرمیاں چلائی جارہی ہیں ۔ جو ناقابل فراموش ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ شاید ہی ملک میں ایسا کوئی اخبار ہوگا جو قوم و ملت کے لیے اتنے بڑے پیمانے پر اقدامات کررہا ہو ۔ انہوں نے جناب زاہد علی خاں سے ورنگل کے ضمنی انتخاب میں ان کی مدد کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی اور ٹی آر ایس نے عوام سے کئے گئے وعدوں میں ایک وعدے کو بھی پورا نہیں کیا ۔ بہار کے نتائج اس بات کا اشارہ ہیں کہ ورنگل میں بھی تبدیلی آئے گی وہ ورنگل لوک سبھا کے ضمنی انتخابات میں عوام سے ملاقات کررہے ہیں اور عوام مرکزی و تلنگانہ حکومتوں کی کارکردگی سے بدظن ہیں ۔ بی جے پی نے ملک میں فرقہ پرستی کو ہوا دیتے ہوئے سیاسی فائدہ اٹھانے کی کوشش کی تھی تاہم بہار کے عوام نے فرقہ پرستی کو شکست دیتے ہوئے عظیم اتحاد کو کامیاب بنایا ہے ۔ بہار نتائج کا اثر ورنگل میں بھی دیکھنے کو مل رہا ہے ۔ عوام ٹی آر ایس حکومت سے ناراض ہے ۔ ایک کسان کا ڈپٹی چیف منسٹر پر چپل پھینکنا اور ایک گاؤں میں ٹی آر ایس قائدین کو داخل ہونے سے روک دینا اس بات کا ثبوت ہے ۔ کانگریس کے رکن قانون ساز کونسل مسٹر محمد فاروق حسین نے کہا کہ مسلمان کانگریس کے ساتھ ہیں بہار میں فرقہ پرستی کو شکست دینے کے بعد ورنگل کے مسلمان بی جے پی کے امیدوار کو شکست دینے کے علاوہ وعدوں سے انحراف کرنے والی ٹی آر ایس بالخصوص مسلمانوں کو 12 فیصد تحفظات فراہم کرنے کے وعدے کو پورا نہ کرنے میں ٹی آر ایس حکومت کے خلاف مسلمانوں میں ناراضگی پائی جاتی ہے ۔ انتخابی مہم کے دوران کانگریس کے قائدین جہاں بھی جارہے ہیں وہاں عوام ان کا والہانہ خیر مقدم کررہے ہیں ۔۔

TOPPOPULARRECENT