Sunday , July 22 2018
Home / اضلاع کی خبریں / ف12 فیصد تحفظات کیلئے عامر علی خان کی تحریک کو کانگریس کی مکمل تائید

ف12 فیصد تحفظات کیلئے عامر علی خان کی تحریک کو کانگریس کی مکمل تائید

جگتیال آمد پر کانگریس پارٹی کی جانب سے تہنیتی تقریب سے خطاب

جگتیال /14 نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) 12 فیصد تحفظات تحریک کے روح رواں جناب عامر علی خان نیوز ایڈیٹر روزنامہ سیاست کی جگتیال آمد پر کانگریس پارٹی میناریٹی قائدین وائس چیرمین بلدیہ جگتیال سراج الدین منصور کی قیادت میں کونسلر منیرالدین منا ، خواجہ کمال الدین کوآپشن ممبر ذوالفقار علی ، محمد سمیع الدین اظہر اور مکثر علی نہال یوتھ لیڈر نے دفتر جماعت اسلامی پر جناب عامر علی خان کی گلپوشی و شال پوشی کرتے ہوئے تہنیت پیش کی ۔ اس موقع پر سراج الدین منصور نے 12 فیصد مسلم تحفظات کی عامر علی خان کی تحریک کو کانگریس پارٹی کی مکمل تائید اور جگتیال میں تحریک کا آغاز کرنے کی بات کہی ۔ ملت کو خواب غفلت سے جگانے میں روزنامہ سیاست کی خدمات کو ناقابل فراموش قراردیا۔ ملت کے ساتھ ہونے والی ناانصافیوں سے روزنامہ سیاست عوام بالخصوص مسلمانوں کو باخبر کردیاہے ۔ اس موقع پر محمد اظہرالدین نے سیاست کی ملی و فلاحی خدمات کی ستائش کی ۔

TOPPOPULARRECENT