Monday , December 18 2017
Home / شہر کی خبریں / ف12 فیصد مسلم تحفظات مہم عوامی تحریک میں تبدیل

ف12 فیصد مسلم تحفظات مہم عوامی تحریک میں تبدیل

طلبہ کی حمایت و تائید ، رضاکارانہ تنظیموں کی بھی وابستگی ، ضلعی سطح پر توسیع ، عبداللہ سہیل
حیدرآباد ۔ 11 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز ) : صدر گریٹر حیدرآباد سٹی کانگریس اقلیت ڈپارٹمنٹ مسٹر شیخ عبداللہ سہیل نے کہا کہ کانگریس کی جانب سے شروع کردہ 12 فیصد مسلم تحفظات کی مہم عوامی تحریک میں تبدیل ہوگئی ہے ۔ طلبہ بڑی تعداد میں مہم کی تائید کررہے ہیں ۔ رضاکارانہ تنظیمیں تحریک سے وابستہ ہورہی ہیں ۔ دستخطی مہم اضلاع تک توسیع ہوگئی ہے ۔ مسٹر شیخ عبداللہ سہیل نے کہا کہ دستخطی مہم میں شدت پیدا ہوگئی ہے ۔ ہزاروں طلبہ مہم سے متاثر ہو کر دستخطی مہم میں حصہ لے رہے ہیں اور دستخطیں کرتے ہوئے وعدے کے مطابق 12 فیصد مسلم تحفظات فراہم کرنے کا مطالبہ کررہے ہیں ۔ دونوں شہروں کے کئی تعلیمی اداروں میں دستخطی فارمس پہونچ گئے ہیں ۔ پرانے شہر کے مختلف علاقوں میں کانگریس کے قائدین عوام کے درمیان پہونچکر دستخطیں حاصل کررہے ہیں ۔ 4 اپریل کو کانگریس کی جانب سے شروع کردہ دستخطی مہم کو عوام کی مکمل تائید حاصل ہورہی ہے ۔ سوشیل میڈیا پر بھی عوام کا مثبت ردعمل کا اظہار کیا جارہا ہے ۔ نوجوان طبقہ سوشیل میڈیا کا بھر پور استعمال کرتے ہوئے 12 فیصد مسلم تحفظات کی دستخطی مہم کی مکمل تائید کررہا ہے ۔ موبائل فون پر بذریعہ ایس ایم ایس اور واٹس اپ پر ہزاروں افراد اپنی تائید و حمایت کا اعلان کررہے ہیں ۔ عوام بالخصوص طلبہ جن کا کانگریس سے کوئی تعلق نہیں ہے وہ بھی مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں ۔ مسٹر شیخ عبداللہ سہیل نے کہا کہ عوام بالخصوص نوجوان طبقہ اور طلبہ کے جوش و خروش کو دیکھتے ہوئے ایسا لگتا ہے کہ 10 لاکھ دستخطیں حاصل کرنے کا نشانہ مقرر وقت سے قبل مکمل کرلیا جائے گا ۔ انہیں یہ بتاتے ہوئے خوشی محسوس ہورہی ہے کہ دستحطی مہم کی طلبہ ، گھریلو خواتین ، پیشہ وارانہ طبقہ ، چھوٹے کاروبار سے وابستہ افراد ، تاجرین ، آٹو رکشہ ڈرائیور ، کیاب ڈرائیورس دستخطی فارمس پر دستخطیں کرتے ہوئے 12 فیصد مسلم تحفظات تحریک کو اپنی تائید کا اعلان کررہے ہیں ۔ کانگریس کے قائدین ، کارکن ، مختلف این جی اوز تنظیموں کے والینٹرس رضاکارانہ طور پر خدمات انجام دیتے ہوئے گھر گھر پہونچ رہے ہیں ۔ اپنے رشتہ داروں ، دوست احباب کو دستخطیں کرنے کے لیے توجہ دے رہے ہیں ۔ تحریک میں شدت پیدا ہونے کے بعد عوام کا تحریک کو مثبت ردعمل حاصل ہورہا ہے ۔ اور دستخطی فارمس کی مانگ میں زبردست اضافہ ہوگیا ہے ۔ فارمس دستیاب نہ ہونے پر زیراکس کاپی پر بھی دستخطیں کیے جارہے ہیں ۔ دستخطی مہم کی تحریک گریٹر حیدرآباد کے حدود سے نکل کر اضلاع تک پہونچ گئی ہے ۔ ضلع نظام آباد میں امروز نامی رضاکارانہ تنظیم نے 12 فیصد مسلم تحفظات کی تحریک میں دستخطی مہم کا آغاز کیا ہے ۔ واٹس اپ اور فیس بک پر توقع سے زیادہ عوام کا حوصلہ افزاء ردعمل حاصل ہورہا ہے ۔ مسٹر شیخ عبداللہ سہیل نے دستخطی مہم کی تائید کرنے والے عوام سے اظہار تشکر کرتے ہوئے اپنی تائید ای میل [email protected] ، sms or whats app massages کے لیے +917842369212 کے علاوہ فیس بک کے لیے Yes for 12% muslim reservation پر ربط کرنے پر زور دیا ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT