Thursday , September 20 2018
Home / شہر کی خبریں / ف12 فیصد مسلم تحفظات پر آج چارمینار تا گاندھی بھون ریالی

ف12 فیصد مسلم تحفظات پر آج چارمینار تا گاندھی بھون ریالی

کانگریس کے سرکردہ قائدین کی شرکت ، شیخ عبداللہ سہیل کا اعلان
حیدرآباد ۔ 10 ۔ نومبر : ( سیاست نیوز ) : صدر گریٹر حیدرآباد کانگریس اقلیت ڈپارٹمنٹ شیخ عبداللہ سہیل نے 11 نومبر کو صبح 11 بجے تاریخی چارمینار سے گاندھی بھون تک 12 فیصد مسلم تحفظات کی ریالی منظم کرنے کا اعلان کیا ۔ ریالی میں کانگریس کے انچارج آر سی کنٹیا صدر تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی اتم کمار ریڈی 12 فیصد مسلم تحفظات تحریک کے روح رواں نیوز ایڈیٹر سیاست جناب عامر علی خاں کے علاوہ کانگریس کے دوسرے قائدین اور مختلف تنظیموں کے نمائندے ریالی میں شرکت کریں گے ۔ شیخ عبداللہ سہیل نے میڈیا کو بتایا کہ کانگریس پارٹی حکومت پر دباؤ ڈالنے کے لیے ساری ریاست میں 12 فیصد مسلم تحفظات کی تحریک اور دستخطی مہم کا کامیابی سے انعقاد کرنے کے بعد مولانا ابوالکلام آزاد کے یوم پیدائش کے موقع پر 11 نومبر کو تاریخی چارمینار سے گاندھی بھون تک ریالی منظم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ چیف منسٹر نے 4 ماہ میں 12 فیصد مسلم تحفظات فراہم کرنے کا وعدہ کیا مگر 40 ماہ گذر گئے ۔ مسلمانوں سے کیا گیا وعدہ پورا نہیں کیا گیا ۔ ریالی میں کانگریس کے انچارج سکریٹری تلنگانہ امور آر سی کنٹیا صدر تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی اتم کمار ریڈی ، نیوز ایڈیٹر روزنامہ سیاست جناب عامر علی خاں ، مجلس بچاؤ تحریک کے ترجمان امجد اللہ خاں خالد ، صدر تحریک مسلم شبان مشتاق ملک ، مولانا رفیق ( پاپلر فرنٹ آف انڈیا ) ، افضل شریف ( جمعیت العلماء ) قائد اپوزیشن کے جانا ریڈی سابق مرکزی وزیر سروے ستیہ نارائنا سابق رکن پارلیمنٹ انجن کمار یادو سابق ارکان اسمبلی سدھیر ریڈی ، وشنووردھن ریڈی ، صدر تلنگانہ پردیش کانگریس اقلیت ڈپارٹمنٹ محمد خواجہ فخر الدین صدر تلنگانہ یوتھ کانگریس انیل کمار یادو ترجمان اعلیٰ کانگریس ڈاکٹر شرون کمار نائب صدر تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی عابد رسول خاں کانگریس کے سینئیر قائدین محمد سراج الدین ، ظفر جاوید ، سابق کارپوریٹرس محمد غوث ، معراج محمد کے علاوہ کانگریس و مختلف تنظیموں کے نمائندے ریالی میں شرکت کریں گے ۔ ریالی کو پرامن اور کامیاب بنانے کیلئے بڑے پیمانے پر اقدامات کئے جارہے ہیں ۔۔

 

TOPPOPULARRECENT