Monday , December 11 2017
Home / شہر کی خبریں /  ف30فیصد حیدرآبادی مرد و خواتین ہائپر ٹینشن سے متاثرانڈس ہیلت پلس کے سروے میں انکشاف

 ف30فیصد حیدرآبادی مرد و خواتین ہائپر ٹینشن سے متاثرانڈس ہیلت پلس کے سروے میں انکشاف

حیدرآباد ۔ 15 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : ورلڈ ہائپر ٹینشن ڈے یعنی 17 مئی کے سلسلہ میں کی گئی ایک اسٹڈی میں اس بات کا انکشاف کیا گیا کہ 40 تا 60 سال عمر گروپ کے 30 فیصد حیدرآبادی مرد و خواتین کو ، جنہیں ہائپر ٹینشن ہے ، امراض قلب جیسے قلب پر حملہ کا بہت زیادہ جوکھم ہے ۔ انڈس ہیلت پلس کی جانب سے کیے گئے سروے میں کہا گیا کہ یہ دیکھا گیا کہ ہیلت چیک اپ کے لیے آنے والے 21.4% شہری لوگ اور 14.8% دیہی لوگ ہائپر ٹنشن سے متاثر ہیں ۔ مسٹر امول نائیکا واڑی ، پریوینیٹو ہیلت کیر اسپیشلسٹ ، انڈس ہیلت پلس نے کہا کہ 90 فیصد لوگ ہائپر ٹینشن کی خاموش علامات سے واقف نہیں ہوتے ہیں ۔ سروے کے مطابق یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ 25 تا 30 سال عمر گروپ کے نوجوانوں کو جو تمباکو ، الکحل کے استعمال کے عادی ہیں امراض قلب کا جوکھم ہوسکتا ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT