Wednesday , November 22 2017
Home / شہر کی خبریں / ف80 فیصد میٹرو کام جولائی 2017 تک مکمل ہوں گے

ف80 فیصد میٹرو کام جولائی 2017 تک مکمل ہوں گے

57 میں سے 55 ٹرینیں حیدرآباد پہونچ گئیں ، منیجنگ ڈائرکٹر حیدرآباد میٹرو ریل این وی ایس ریڈی کا بیان
حیدرآباد ۔ 8 ۔ جولائی : ( سیاست نیوز ) : حیدرآباد میٹرو ریل حکام کو توقع ہے کہ اندرون 3 ماہ اس وقت ایک اور سنگ میل طے ہوگا جب کہ کمشنر میٹرو ریل سیفٹی میاں پور ایس آر نگر سیکشن کے مرحلہ 2 کے لیے سیفٹی سرٹیفیکٹ جاری کریں گے ۔ یہ بات حیدرآباد میٹرو ریل منیجنگ ڈائرکٹر این وی ایس ریڈی نے بتائی ۔ انہوں نے کہا کہ جولائی 2017 تک میٹرو ریل کا 80 فیصد کام مکمل کرلیا جائے گا ۔ کاریڈار I میاں پور ، ایل بی نگر پوری طرح مکمل ہوجائے گا ۔ کاریڈار III شلپارامم تا ناگول تقریبا مکمل ہوجائے گا ۔ امیر پیٹ اور ایم جی بی ایس پر اسٹیشنوں کی تبدیلی سے گریز کیا جائے تو کاریڈار III مکمل کرلیا جائے گا ۔ کاریڈار II کے بارے میں منیجنگ ڈائرکٹر نے کہا کہ ریاستی حکومت نے اس پراجکٹ سے متعلق فیصلہ نہیں کیا ہے ہم ڈیزائن پیش کرچکے ہیں حکومت سے منظوری کے بعد کاریڈار II پر کام شروع کیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ پراجکٹ کاموں میں کوئی نقائص نہیں ہیں ۔ چند چھوٹی املاک کے سواء حصول اراضی کا کام مکمل ہوچکا ہے ۔ این وی ایس ریڈی نے کہا کہ ریل اوور برج کی تعمیر کا کام بے روک ٹوک جاری ہے ۔ بھرت نگر اور چلکل گوڑہ ریل اوور برج پوری طرح مکمل ہوچکے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ملک پیٹ اوور برج مارچ 2017 تک مکمل ہوجائے گا ۔ بھوئی گوڑہ اوور برج کی تکمیل ستمبر 2017 تک ہوگی ۔ بیگم پیٹ اوور برج کی تکمیل اس سال کے ختم تک ہوجائے گی ۔ منیجنگ ڈائرکٹر نے کہا کہ 57 ٹرینوں میں سے 55 ٹرینیں آچکی ہیں ۔ باقی دو ٹرینیں بھی راستے میں ہیں ۔ ریاستی حکومت کے تجویز کردہ اسکائی ویز کے بارے میں انہوں نے کہا کہ عہدیداروں کے ساتھ مل کر کام ہورہا ہے ۔ رائے درگ میں کام شروع ہوا ہے اس کی وجہ سے وہاں میٹرو ریل کے کام رک گئے ہیں ۔ جوبلی ہلز اور اوپل میں کوئی مسئلہ نہیں ہے کیوں کہ ان دو مقامات پر میٹرو کام تکمیل پا چکے ہیں ۔ این وی ایس ریڈی نے کہا کہ میٹرو ریل میں تقریبا پانچ سو افراد کو ملازمت دی گئی اور مقامی افراد کو ترجیح دی گئی ہے ۔ فیڈر سرویس سے متعلق انہوں نے کہا کہ ٹی ایس آر ٹی سی کو ترجیح دی گئی ہے جو منی بسیں چلائے گی ۔ دوسرا امکان الکٹرک گاڑیاں چلانے کا ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT