Wednesday , September 26 2018
Home / سیاسیات / قائد اپوزیشن کیلئے جنتادل (یو) کی کانگریس کو تائید

قائد اپوزیشن کیلئے جنتادل (یو) کی کانگریس کو تائید

نئی دہلی ۔ 13 جون (سیاست ڈاٹ کام) جنتادل (یو) نے آج اعلان کیا کہ لوک سبھا کے قائد اپوزیشن کے عہدہ کیلئے وہ کانگریس کی تائید کرے گی۔ برسراقتدار پارٹی کے ارکان نے اس مسئلہ پر تجسس برقرار رکھا ہے۔ جے ڈی یو کے جنرل سکریٹری اے سی تیاگی نے کہا کہ بہار میں ایسی ہی صورتحال میں اس وقت کے چیف منسٹر نتیش کمار نے جن کا تعلق جے ڈی یو سے ہے، قائد اپوزیش

نئی دہلی ۔ 13 جون (سیاست ڈاٹ کام) جنتادل (یو) نے آج اعلان کیا کہ لوک سبھا کے قائد اپوزیشن کے عہدہ کیلئے وہ کانگریس کی تائید کرے گی۔ برسراقتدار پارٹی کے ارکان نے اس مسئلہ پر تجسس برقرار رکھا ہے۔ جے ڈی یو کے جنرل سکریٹری اے سی تیاگی نے کہا کہ بہار میں ایسی ہی صورتحال میں اس وقت کے چیف منسٹر نتیش کمار نے جن کا تعلق جے ڈی یو سے ہے، قائد اپوزیشن کا عہدہ بھارتیہ جنتادل کے عبدالباری صدیقی کو دیا تھا حالانکہ ان کی پارٹی کو اس عہدہ کا دعویٰ کرنے کیلئے درکار ارکان کی تعداد حاصل نہیں تھی۔ جے ڈی یو جس کے صرف 2 ارکان لوک سبھا ہیں، کہا کہ اہم اپوزیشن پارٹی کو قائد اپوزیشن کا عہدہ دینے کیلئے چیف ویجلنس کمشنر، صدر قومی انسانی حقوق کمیشن اور لوک پال کے تقررات پر غور کرنا چاہئے۔ مرکز میں اس کی اور بھی زیادہ ضرورت ہے۔ کئی قانونی اور دستوری ضروریات کی تکمیل باقی ہے۔ اس لئے جے ڈی یو مطالبہ کرتی ہیکہ قائد تعمیرمقننہ پارٹی کو لوک سبھا میں قائد اپوزیشن کا عہدہ دیا جانا چاہئے۔ دریں اثناء یہ قیاس آرائیاں گرم ہیں کہ علاقائی پارٹیوں جیسے انا ڈی ایم کے، بیجو جنتادل اور ترنمول کانگریس لوک سبھا میں اس عہدہ پر اپنا دعویٰ پیش کریں گی۔ جنتادل (یو) کے ایک کارکن نے کہا کہ کیونکہ لوک سبھا بنیادی طور پر قومی مسائل سے نمٹتی ہے، اس لئے کسی قومی پارٹی کو یہ عہدہ دینا زیادہ مناسب ہوگا۔ عام طور پر لوک سبھا میں برسراقتدار پارٹی کے بعد سب سے بڑی اپوزیشن پارٹی کے کسی رکن لوک سبھا کو قائد اپوزیشن لوک سبھا کا عہدہ دیا جاتا ہے بصورت دیگر جملہ نشستوں کی 10 فیصد نشستیں حاصل کرنا اس عہدہ کیلئے مستحق بناتا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT