قابل اعتراض ایس ایم ایس اور فون پر دھمکیاں دینے والا شخص گرفتار

حیدرآباد /21 جنوری ( سیاست نیوز ) شادی سے انکار پر بدلہ لیتے ہوئے دھمکی آمیز فون کالس اور قابل اعتراض ایس ایم ایس روانہ کرنے والے ایک شخص کو سائبرکرائم پولیس نے گرفتار کرلیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 33 سالہ وینکٹ ناگا بالاجی گوپال راجو ساکن ایل بی نگر کو گرفتار کرلیا گیاہے ۔ پیشہ سے بی ای میکانیکل راجو ایک کالج میں ٹیوشن دیا کرتا تھا ۔ اس دورا

حیدرآباد /21 جنوری ( سیاست نیوز ) شادی سے انکار پر بدلہ لیتے ہوئے دھمکی آمیز فون کالس اور قابل اعتراض ایس ایم ایس روانہ کرنے والے ایک شخص کو سائبرکرائم پولیس نے گرفتار کرلیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 33 سالہ وینکٹ ناگا بالاجی گوپال راجو ساکن ایل بی نگر کو گرفتار کرلیا گیاہے ۔ پیشہ سے بی ای میکانیکل راجو ایک کالج میں ٹیوشن دیا کرتا تھا ۔ اس دوران اس کی دوستی ساتھی خاتون ملازمہ سے ہوئی تھی ان دونوں کے درمیان دوستی تھی تاہم راجو کی حرکتوں مبینہ طور پر عریاں و قابل اعتراض ایس ایم ایس کے سبب اس خاتون نے دوستی ترک کردی تھی اور راجو کی جانب سے شادی کے پیغام کو بھی مسترد کردیا تھا ۔ جس کے بعد راجو نے خاتون سے دشمنی نکالنی شروع کردی جس سے تنگ آکر اس نے پولیس میں شکایت کی تاہم راجو کے والدین کے اصرار پر کہ وہ ذہنی بیمار ہے اس خاتون نے شکایت واپس لے لی ۔ چند روز گذرنے کے بعد ڈسمبر 2014 میں راجو پھر اپنی حرکتوں پر اتر آیا جس سے تنگ آکر خاتون سائبر کرائم پولیس سے رجوع ہوگئی ۔ پولیس نے اسے گرفتار کرتے ہوئے عدالتی تحویل میں دے دیا ۔

TOPPOPULARRECENT