Saturday , December 16 2017
Home / خواتین کا صفحہ / قابل غور …….

قابل غور …….

کیونکہ اسی طرح آپ اپنے شعبے میں مہارت حاصل کرسکتی ہیں ۔ آج کے دور میں کامیابی کا راز ان ہی باتوں میں پوشیدہ ہے کہ ہم اپنے آپ کو دوسروں کے سامنے کیسے پیش کرتے ہیں‘ کیسے الفاظ استعمال کرتے ہیں ۔ ہم نے جو بھی کام انجام دیا اس کے بارے میں کیا جانتے ہیں اور اس سلسلے میں ہم نے کیا ریسرچ کی ۔ تاہم ان سب باتوں پر عمل کرنے کے لئے ضروری ہے کہ پہلے اپنے آپ کو راضی رکھیں اوراپنی ذات پر توجہ دیں کیونکہ اپنا خیال رکھیں گی تب ہی ساری ذمہ داریاں سنبھال پائیں گی ۔ ورنہ یہ ہوگا کہ نہ کوئی کام صحیح طرح ہوپائے گا اور نہ ہی آپ کا دل مطمئن ہوگا ۔ ایسے میں اگر کبھی صبح کے 4 بجے اچانک آپ کی آنکھ کھلے اور آپ کا دل یہ سوچ کر دھک سے رہ جائے کہ ارے فلاں ‘ کام تو میں نے کیا ہی نہیں تو اس میں تعجب کی کوئی بات نہیں ۔ ایسا تب ہی ہوتا ہے کہ جب آپ اپنی صلاحیتوں سے پوری طرح واقف نہ ہوں اور تقسیم کار پرتوجہ نہ دیں ۔ مطلب یہ کہ جس عورت نے اپنے وقت کا درست استعمال سیکھ لیا ‘ یوں سمجھیں کہ اس نے دنیا فتح کرلی ۔ لہذا دن بھر کے کاموں کے لحاظ سے اپنے وقت کو تقسیم کریں اور پھر ہر کام وقت پر انجام دیں تو کوئی مشکل پیش نہیں آئیگی اور آپ خود سے راضی بھی رہیں گی ۔ یاد رکھیں کہ زندگی میں خوشیاں اور کامیابیاں پانے کے لئے خود کو راضی رکھنا بہت ضروری ہے ۔

TOPPOPULARRECENT