Wednesday , January 17 2018
Home / خواتین کا صفحہ / قابل غور

قابل غور

دنیا میں رہتے ہوئے ہمیں لوگوں سے رابطہ رکھنا پڑتا ہے اور ایک دوسرے کے دکھ درد میں شریک ہونا بھی بحیثیت انسان ہم پر لازم ہے ۔ اگر خواتین کی بات کی جائے تو ان کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ جب تک اپنی چھوٹی سے چھوٹی بات بھی اپنی سہیلیوں سے شئیر نہ کریں ان کا کھانا ہضم نہیں ہوتا ۔ دراصل عورت کا مزاج ہی کچھ ایسا ہوتا ہے کہ وہ سب کو اپنے ساتھ

دنیا میں رہتے ہوئے ہمیں لوگوں سے رابطہ رکھنا پڑتا ہے اور ایک دوسرے کے دکھ درد میں شریک ہونا بھی بحیثیت انسان ہم پر لازم ہے ۔ اگر خواتین کی بات کی جائے تو ان کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ جب تک اپنی چھوٹی سے چھوٹی بات بھی اپنی سہیلیوں سے شئیر نہ کریں ان کا کھانا ہضم نہیں ہوتا ۔ دراصل عورت کا مزاج ہی کچھ ایسا ہوتا ہے کہ وہ سب کو اپنے ساتھ لے کر چلنا چاہتی ہے ۔ بلکہ خود بھی دوسروں کے اچھے اور برے وقت کی ساتھی ہوتی ہے ۔ خواہ وہ اس کے خاندان والے ہوں ،

رشتہ دار ہوں یا اس کی سہیلیاں زندگی کا کوئی بھی اہم معاملہ ہو خواتین چاہتی ہیں کہ اپنے ہمدردوں سے مشورہ ضرور کریں ۔ مشورہ کرنا اچھی بات ہے لیکن کسی کے مشورے پر آنکھیں بند کرکے عمل کرنا بھی ٹھیک نہیں ۔ اس لئے سنیں سب کی لیکن عمل اس بات پر کریں جسے آپ کا ذہن قبول کرتا ہو کیونکہ ہمارے ہاں مشورے دینے والوں کی کوئی کمی نہیں بلکہ کچھ لوگوں کا تو یہ بہترین مشغلہ ہے کہ خواہ کسی کو ضرورت ہو یا نہ ہو لیکن ان کی پوری کوشش ہوتی ہے کہ وہ اسے اپنے مشوروں سے ضرور نوازیں سو ، ایسے لوگوں سے مشورہ نہ لینا ہی بہتر ہے ۔

TOPPOPULARRECENT