Sunday , July 22 2018
Home / جرائم و حادثات / قاتلانہ حملہ میں ملوث روڈی شیٹر گرفتار

قاتلانہ حملہ میں ملوث روڈی شیٹر گرفتار

حیدرآباد ۔ 15 ؍ اپریل ( سیاست نیوز) میر چوک پولیس نے نوجوان پر قاتلانہ حملے کرنے والے ایک روڈی کو گرفتار کر کے جیل بھیج دیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 21سالہ محمد مسیح الدین جو رین بازار پولیس اسٹیشن کا روڈی شیٹر بتایا جاتا ہے نے کل رات دیر گئے درشہوار دواخانہ کے قریب کاشف احمد پر چاقو سے حملہ کر کے اسے شدید زخمی کر دیا ۔شب معراج کے موقع پر پرانے شہر میں عوام کی کافی تعداد میںآمدورفت تھی لیکن اس واقعہ سے علاقہ میں سنسنی پھیل گئی ۔ پولیس نے بتایا کہ مسیح الدین نے معمولی مسئلہ پر کاشف پر قاتلانہ حملہ کیا ہے اور پولیس نے اسے گرفتار کر کے جیل بھیج دیا ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ سابق میں بھی مسیح الدین پر اقدام قتل کے مقدمات درج ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT