Sunday , January 21 2018
Home / جرائم و حادثات / قاتلانہ حملہ کے الزام میں روڈی شیٹر گرفتار

قاتلانہ حملہ کے الزام میں روڈی شیٹر گرفتار

پروپرائٹر میڈیا چیانل کے خاندان پر حملے کیخلاف کارروائی
حیدرآباد۔ 2 جنوری (سیاست نیوز) لنگر حوض پولیس نے روڈی شیٹر سید ضمیر عرف اَمو کو ویب میڈیا چیانل کے پروپرائٹر پر قاتلانہ حملہ کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا۔ بتایا جاتا ہے کہ 28 ڈسمبر کو ضمیر اور اس کے چار ساتھی سید عمران ، محمد غوث، محمد کریم اور زاہد خان نے محمد عبدالحکیم جو ویب چیانل چلاتے ہیں، کے مکان میں گھس کر ان کے افراد خاندان پر حملہ کردیا۔ پولیس نے بتایا کہ روڈی شیٹر اور اس کے ساتھیوں نے عبدالحکیم کا قتل کرنے کے ارادہ سے ان کے مکان پر حملہ کیا اور ہتھیاروں اور لاٹھیوں کے ذریعہ ان کے افراد خاندان کو زخمی کردیا۔ پولیس لنگرحوض نے بتایا کہ روڈی شیٹر اور اس کے ساتھیوں کی غنڈہ گردی کی ویڈیو سی سی ٹی وی کیمروں میں ریکارڈ ہوئی اور حملے کے بعد وہاں سے فرار ہونے کے بعد حملہ آوروں نے سی سی ٹی وی کیمروں کو نقصان پہنچایا۔ پولیس نے بتایا کہ عبدالحکیم نے ضمیر سے 20 ہزار روپئے بطور قرض حاصل کیا اور اس کی عدم ادائیگی کے سبب دونوں میں جھگڑا ہوا اور انتقامی کارروائی کے طور پر اقدام قتل کی کوشش کی گئی۔ گرفتار ملزمین کو پولیس نے عدالت میں پیش کرتے ہوئے جیل منتقل کردیا۔

TOPPOPULARRECENT