Sunday , September 23 2018
Home / دنیا / قاتلوں کو سزا دینے پوٹن کا عہد مغرب کی جانب سے نیمٹسوف کے قتل کی مذمت

قاتلوں کو سزا دینے پوٹن کا عہد مغرب کی جانب سے نیمٹسوف کے قتل کی مذمت

ماسکو ۔یکم مارچ ( سیاست ڈاٹ کام) صدر روس ولادمیرپوٹن نے عہد کیا ہے کہ حکومت پر تنقید کرنے والے قائد اپوزیشن بورس منکسوف کے قاتلوں کو قرارواقعی سزا دی جائے گی ۔ جب کہ مغرب ممالک نے اس قتل کی مذمت کرتے ہوئے اسے ’’سیاسی قتل ‘‘ قرار دیا اور اس کی مکمل تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے ۔ 55سالہ سابق نائب وزیراعظم پوٹن پر تنقید کرنے کیلئے مشہور تھے

ماسکو ۔یکم مارچ ( سیاست ڈاٹ کام) صدر روس ولادمیرپوٹن نے عہد کیا ہے کہ حکومت پر تنقید کرنے والے قائد اپوزیشن بورس منکسوف کے قاتلوں کو قرارواقعی سزا دی جائے گی ۔ جب کہ مغرب ممالک نے اس قتل کی مذمت کرتے ہوئے اسے ’’سیاسی قتل ‘‘ قرار دیا اور اس کی مکمل تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے ۔ 55سالہ سابق نائب وزیراعظم پوٹن پر تنقید کرنے کیلئے مشہور تھے ۔ انہوں نے اپوزیشن کے عام جلسوں میں صدر روس پر کھل کر تنقید کی تھی ‘انہیں کئی بار فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا تھا لیکن وہ محفوظ رہے تھے ۔ جمعہ کی آدھی رات سے قبل جب وہ ایک پُل پار کررہے تھے اُن پر حکومت مخالف تنقید کی بناء پر فائرنگ کی گئی اور وہ زخموں سے جانبر نہ ہوسکے ۔ پوٹن نے قتل کے اس واقعہ سے حکومت روس کے بدنام ہونے کا اندیشہ ظاہر کیا ہے اور مہلوک کی والدہ کے نام اپنے تعزیتی پیغام میں عہد کیا ہے کہ وہ خاطیوں کو سخت ترین سزا دلوائیں گے ۔

TOPPOPULARRECENT