Saturday , October 20 2018
Home / جرائم و حادثات / قاتل حملہ کرنے والے باپ بیٹے گرفتار

قاتل حملہ کرنے والے باپ بیٹے گرفتار

حیدرآباد /21 نومبر ( سیاست نیوز ) اراضی تنازعہ میں قاتلانہ حملہ کرنے والے باپ بیٹے کو پولیس نے گرفتار کرلیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ کل رات باپ بیٹے کے حملے میں مایئلادیوپلی علاقہ میں سنسنی پھیل گئی تھی ۔ آرام گھر چوراہا کے قریب رئیل اسٹیٹ تاجر قادر اور علی پر چاقو سے نامعلوم ا فراد نے حملہ کیا تھا ۔ تاہم پولیس نے ان کی شناخت کرتے ہوئے انہیں گرفتار کرلیا ۔ سب انسپکٹر مائیلاردیوپلی مسٹر ستیش نے بتایا کہ حسین بن عبداد اور ان کے فرزند کو گرفتار کرلیا گیا ۔ سب انسپکٹر پولیس کے مطابق اراضی معاملہ میں باپ بیٹے نے حملہ کیا اور ان کے درمیان رقمی لین دین کا معاملہ چل رہا تھا ۔ باوثوق ذرائع کے مطابق حسین بن عبداد نے کل رات گیارہ بجے حملہ کے فوری بعد پولیس میں خودسپردگی اختیار کرلی تھی ۔

TOPPOPULARRECENT