Thursday , December 14 2017
Home / اضلاع کی خبریں / قاتل کو ڈھونڈ نکالنے میں پولیس کامیاب

قاتل کو ڈھونڈ نکالنے میں پولیس کامیاب

ویملواڑہ ۔ 8 اگسٹ ۔ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز )ویملواڑہ میں دو ہفتے قبل آگراہارم کے پہاڑوں میں کلپنا نامی خاتون کا قتل ہوگیا تھا اور محکمۂ پولیس قاتل کی تلاش میں تھی ۔ آخرکار قاتل پولیس کی گرفت میں آگیا کیونکہ قانون کے ہاتھ بہت لمبے ہوتے ہیں ۔ ویملواڑہ پولیس اسٹیشن میں ڈی ایس پی سدھاکر نے اخباری نمائندوں کو بتایا کہ 24جولائی کو آگراہارم کے پہاڑوں میں کلپنا کا بیدردی سے قتل کردیا تھا ،اُس کے قاتل کا پتہ لگالیا گیا ہے ۔ کلپنا اپنے شوہر سے لڑائی جھگڑاکرکے ایک ہوٹل میں ملازم تھی اُسی ہوٹل میں کام کرنے والے سری کانت سے اُس کی دوستی ہوگئی اور یہ دوستی ناجائز تعلقات میں بدل گئی تھی ۔ سری کانت خوفزدہ تھا کہ کلپنا  اُس کے ناجائز تعلقات کا راز نہ کھول دے اسی لئے اُس نے 24 جولائی کو آگراہارم کے پہاڑوں میں لے جاکر بڑی ہی بے مروتی کے ساتھ اُس کا قتل کردیا ۔ لیکن تحقیقات کے بعد پولیس نے قاتل کو ڈھونڈ نکالنے میں کامیابی حاصل کی ۔ ڈی ایس پی نے کہا کہ سری کانت کو گرفتار کرکے عدالت کی تحویل میں دیدیا گیا۔ انھوں نے آئی ڈی پارٹی کے پولیس ملازمین جیون ، سرینواس ، ملیشم اور رمیش کو بہت کم مدت میں قاتل کو ڈھونڈ نکالنے پر مبارکباد دی ۔ اس موقع پر سرکل انسپکٹر آف پولیس اے سرینواس ، اور سب انسپکٹر آف پولیس سعیدہ راؤ بھی رموجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT