Sunday , December 17 2017
Home / شہر کی خبریں / قادر علی بیگ تھیٹر فیسٹول کا 27 اکٹوبر تا 6 نومبر انعقاد

قادر علی بیگ تھیٹر فیسٹول کا 27 اکٹوبر تا 6 نومبر انعقاد

عالمی سطح کے 136فنکار حصہ لیں گے۔ پدم شری محمد علی بیگ کی پریس کانفرنس
حیدرآباد۔24اکٹوبر(سیاست نیوز) قادر علی بیگ تھیٹر فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام منعقد ہونے والا ’قادرعلی بیگ تھیٹر فیسٹیول ‘ 27اکٹوبر تا 6 نومبر منعقد ہوگا۔ پدم شری جناب محمد علی بیگ نے آج پریس کانفرنس کے دوران یہ بات بتائی ۔ انہوں نے بتایا کہ حیدرآباد میں اس تھیٹر فیسٹیول کے دوران ملک کی تھیٹر سے وابستہ مایہ ناز شخصیات موجود رہیں گی۔ انہوں نے بتایا کہ اس 12ویں تھیٹر فیسٹیول کا انعقاد برطانوی کونسل‘ برطانوی فلم انسٹیٹیوٹ اور محکمہ سیاحت حکومت تلنگانہ کے علاوہ دیگر اداروں کے اشتراک سے عمل میں لایا جا رہا ہے۔ جناب محمد علی بیگ نے بتایا کہ قادر علی بیگ تھیٹر فیسٹیول کو عالمی سطح پر کافی شہرت حاصل ہو رہی ہے ا وراس 10روزہ فیسٹیول کے دوران عالمی سطح کے 136فنکار حصہ لیں گے۔ قادر علی بیگ فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام اس تھیٹر فیسٹیول کے انعقاد کے مقصد سے واقف کرواتے ہوئے انہو ںنے کہا کہ تھیٹر کی دنیا کی معروف ہستی قادر علی بیگ کو خراج عقیدت پیش کرنے یہ فیسٹیول منعقد کیا جاتا ہے جس میں ملک و بیرون ملک کے فنکار حصہ لیتے ہیں۔ انہو ں نے بتایا کہ فیسٹول میں انوشکا شنکر اپنی 7رکنی ٹیم کے ہمراہ لندن سے شرکت کیلئے آرہی ہیں۔ اس کے علاوہ کشمیر کے معروف تھیٹر گروپ امیچیور تھیٹر گروپ کے مشتاق کاک‘ فیصل الکاذی‘ ایلا ارون‘ مانو کوؤل‘ نادیرہ ببر ‘ نیلم مان سنگھ چودھری ‘ سرابھی تھیٹرس کے فنکار شرکت کریں گے۔ فیسٹیول کے دوران شہر میں اردو‘ ہندی‘ انگریزی زبانوں میں مختلف مقامات پر ڈرامہ پیش کئے جائیں گے ۔ 27اکٹوبر کو اردو ڈرامہ ’میری کے ہاتھ‘ سے فیسٹیول کا آغاز ہوگا اور اس کا انعقاد ہوٹل پارک حیات میں عمل میں آئے گا۔ 28اکٹوبر کو سعادت حسن منٹو کا انگریزی ڈرامہ پیش کیا جائے گا جوتارامتی بارہ دری میں ہوگا۔ 29اکٹوبر کو اردو ڈرامہ ’عشق ملنگی ‘ کا انعقاد بھی تارہ متی بارہ دری میں عمل میں آئیگا۔ 30اکٹوبر کو سرابھی تھیٹر باغ عامہ میں تلگو ڈرامہ پیش کیا جائیگا۔ اسی طرح 6 نومبر تک قادر علی بیگ فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام تھیٹر ڈراموں کا انعقاد جاری رہے گا۔ جناب محمد علی بیگ نے بتایا کہ اس فیسٹیول کے ٹکٹس bookmyshow.comسے خریدے جا سکتے ہیں اسی کے علاوہ کشش‘ والڈین‘ پر بھی ٹکٹس دستیاب ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ تھیٹر کو باقی رکھنے اور اس کی ترقی کیلئے قادر علی بیگ فاؤنڈیشن کی جانب سے منعقد کئے جانے والے اس 10روزہ فیسٹیول میں مسٹر ایل این شرما سی ای او گولڈن جوبلی ہوٹلس پرائیویٹ لمیٹیڈ کے تعاون کیلئے بھی فاؤنڈیشن ان کا مشکور ہے اسی کے علاوہ ڈاکٹر صارب رسول خان اور حکومت تلنگانہ کے محکمہ جات کے مشکور ہیںجو تھیٹر کی ترقی کیلئے اعانت کر رہے ہیں۔ انہو ںنے بتایا کہ تھیٹر فنکاروں کی تیاری کیلئے فاؤنڈیشن کی جانب سے اسکولوں اور کالجس میں پروگرامس منعقد کئے جا رہے ہیں۔ پریس کانفرنس کے دوران محترمہ لکشمی دیوی راج کے علاوہ دیگر اہم شخصیات موجود تھیں۔

TOPPOPULARRECENT